
گلاسکو (عارف چودھری)
ڈنڈی، اسکاٹ لینڈ: سکاٹش لیبر پارٹی کے سربراہ انس سرور نے گھڑکا ہاوس ڈنڈی میں چودھری فخر اقبال آف وہاڑی سے ملاقات کی اور ان کی والدہ محترمہ کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا. اس موقع پر مرحومہ کے ایصال صواب کے لئے خصوصی فاتحہ خوانی کا بھی اہتمام کیا گیا. حاضرین میں تحریک انصاف ایسٹ آف سکاٹ لینڈ کے صدر خالد جاوید چودھری، پاکستان سوسایٹی آف ڈنڈی کے صدر رانا ذولفقار، فہد آصف، سلیمان آفریدی، بشیر حسین، مجاہد اسلام، عبادت شاہ، احمد طاہر، قاسم بگٹی سمیت دیگر شریک تھے.