
گھمکول شریف مانچسٹر مسجد میں ختم القرآن کی روح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔ حافظ عبدالغفور چشتی اور حافظ نثار احمد نے پورا رمضان قرآن کریم سنایا ۔ امام قاسم اکرم نے رمضان المبارک کی فضیلت پر بیان کیا آس ختم القرآن کی محفل میں محمد سمیع اللہ اکرم اور عبدالرافع نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گلہائے عقیدت پیش کیا اس پروگرام میں بہت بڑی تعداد میں اہل ایمان والوں نے شرکت کی آخر میں سحری کا احتمام کیا گیا تھا
مسجد انتظامیہ حاجی قربان، حاجی خلیل، محمد عباس اور دیگر رضا کاروں نے پورا رمضان جی بھر کر مسلمانوں کی خدمت کی ہر روز مسجد میں افطاری کا بندوبست کیا جاتا رہا ، کیمونٹی انکے اس کام سے خوش ہے اور اللہ سبحانہ و تعالیٰ سے دعا کرتی ہے یہ اسی طرح خدمت کرتے رہے اللہ تبارک و تعالیٰ ان کی دین و دنیا سنوار دے آمین۔