چودھری ہارون افضل کھٹانہ کی جانب سے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے کمیونٹی راہنماؤں کے اعزاز میں پروقار افطار ڈنر کا اہتمام

Spread the love

چئیر مین پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر اور گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری شخصیت چودھری ہارون افضل کھٹانہ کی جانب سے تمام مزاہب اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے کمیونٹی راہنماؤں کے اعزاز میں صنم ریسٹورنٹ مانچسٹر میں پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا

مانچسٹر (رپورٹ عارف چودھری)
چئیر مین پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر اور گریٹر مانچسٹر کی ممتاز کاروباری سیاسی سماجی شخصیت چودھری ہارون افضل کھٹانہ کی جانب سے تمام مزاہب اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے کمیونٹی راہنماؤں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں پروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس میں دس ممبر بر طانوی پارلیمنٹ بیس سے زیادہ کونسلز مئیرز ڈپٹی مئیر ڈاکٹروں اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی اتنی بڑی تعاداد میں عوامی نمائندوں کا افطاری میں اکٹھا ہونا پاکستانی کمیونٹی کے لئے اعزاز ہے اس موقع پر میزبان چودھری ہارون افضل کھٹانہ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد کہا کہ میں نے کوشش کی کہ یہاں تمام مزاہب کے لوگوں کو اکٹھا کرنے کا مقصد رمضان مبارک کے متعلق آگاہی دینا تھا اور میں اپنی پاکستانی کمیونٹی سے درخواست کرتا ہوں کہ پانچ مئ کے لوکل باڈی کےالیکشن میں ووٹ ضرور دیں ھماری فیملیوں نے یہی رہنا ھے اس لئے سب کو مقامی سیاست میں حصہ لینا چاہیے -عوامی پاکستانی قونصل جنرل طارق وزیر نے چودھری ہارون افضل کھٹانہ کو تمام کمیونٹیز کو اکٹھا کرنے پر مبارکباد دی اور کہا کہ انکے اس افطار ڈنر کو تمام مزاہب سے تعلق رکھنے والے ممبران پارلیمنٹ اور کاروباری شخصیات نے سراہا ہے -لارڈ واجد خان نے کہا کہ اتنے ممبران پارلیمنٹ پہلی دفعہ اکٹھے ھوئے ہیں یہ کریڈٹ ہارون افضل کھٹانہ کو جاتا ہے میں تمامُ مسلمانوں کو ایڈوانس عید مبارک دیتا ہوں – ممبر پارلیمنٹ نریندر مشرا نے کہا میں نے آج افطار ڈنر کو بہت انجوائے کیا اور خاص طور پر مختلف کمیونٹی کے لوگوں سے مل کر بہت خوشی ہوئ میں پروگرام کے میزبان چودھری ہارون افضل کا ایسے معلوماتی پروگرام میں مجھ کو بلانے پر میں انکا شکریہ ادا کرتا ہوں -ممبر پارلیمنٹ رابیکا بیلی نے کہا کہ میں افطار ڈنر میں شرکت کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہوں – برطانوی پارلیمنٹ میں ڈپٹی لیڈر لیبر پارٹی انجیلا ریئنر کا کہنا تھا کہ میں بر طانیہ میں رہنے والے تمام مسلمانوں کو رمضان مبارک کے مہینے اور عید کی ایڈوانس مبارکباد دیتی ہوں آج کا افطا ڈنر اور کمیونٹی کے لوگوں سے مل کر میں بہت خوش ہوں ممبر پارلیمنٹ ٹونی لائیڈ اور ممبر پارلیمنٹ لوسی پاؤل نے کہا آج کا دن ھمارے لئے ایک یاد گار دن ہے چودھری ہارون افضل کی کاوش سے آج مختلف مزاہب کے لوگ اور اتنی بڑی عوامی نمائندوں کی تعداد اکٹھی ہوئ ہے ھم بھی تمام مسلمانوں کو عید مبارک کہتے ہیں ترکی کے قونصل جنرل سیفی اوینر نے کہا افطار ڈنر میں شرکت کو میں اپنے لئے اعزاز سمجھتا ھوں ترکی پاکستان کا رشتہ بہت گہرا اور بھائیوں جیسا ہے اور انشااللہ ایسے ہی رہے گا افطار ڈنر میں دوسرے شرکت کرنے والوں میں ممبر پارلیمنٹ افضل خان -ممبر پارلیمنٹ یاسمین قریشی -ممبر پارلیمنٹ جیف سمتھ-ممبر پارلیمنٹ اینڈریو گوئین-کیٹی گرین -ڈپٹی لیفٹیننٹ ڈاکٹر سید عابدی ایم بی ای-مئیر راچڈیل عاصم رشید -چودھری مسرت -ڈاکٹر طارق چوہان – ڈاکٹر عامر ایوب -ٹریڈ کمرشل سیکرٹری چودھری محمد اختر- سابق لارڈ مئیرز مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن -عابد چوہان کونسلر نائلہ شریف کونسلر ومل چوسکی-زاھد ورلڈ وائڈ-کونسلرز باسط -یاسمین ڈار- چودھری کریم

اور کاروباری سماج شخصیات شامل تھیں
ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل لطف الرحمان نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض بہت احسن طریقے سے انجام دئیے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں