مانچسٹر (عارف چودھری) پریس کلب آف پاکستان کی ہنگامی اجلاس کے بعد پریس کلب آف پاکستان یوکے، کی طرف سے جاری کی گئی ایک پریس ریلیز میں کیا گیا ہے،پریس کلب آف پاکستان یوکے کے چیئرمین اعجاز افضل شیخ اور صدر چودھری محمد عارف پندھیر کی ہدایت پر جاری کی گئی پریس ریلیز میں حکومت کی طرف سے جاری ان کاروائیوں کی سخت مذمت کی گئی ہے جس کے تحت کارکن صحافیوں کو ڈرایا اور دھمکایا جارہا ہے،اس سلسلے میں معروف صحافی ارشد شرئف، سمیع ابراہیم اور دیگر کے خلاف حکومت کی طرف سے انکواریئوں کی بھی سخت مذمت کی گئی ،پریس ریلیز میں زور دیکر کہا گیا ہے کہ پریس کلب آف پاکستان یوکے آزادی ء صحافت پر پختہ یقین رکھتی ہے اور اس سلسلے میں صحافی برادری کے ساتھ کاندھے سے کاندھا ملا کر اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہے۔ اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں ایگزیگٹیو شکیل قمر- چودھری حسن چودھری محمود اصغر سینئر نائب صدر تاثیر چودھری جائنٹ سیکرٹری چودھریاظہر اوری -محمد عامر -خزانچی ناہید چودھری نائب صدر -شوکت قریشی-جنرل سیکرٹری مظہر بخاری اور دوسرے ممبران شامل تھے-
