


مورخہ 8 مئی بروز بروز اتوار ( صابرہ ناہید مانچسٹر ) Better We ارگنائزیشن کی طرف سے عید پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مانچسٹر اور گرد و نواح سے بنگلہ دیشی ،پاکستانی اور دیگر کیمیونٹیز نے شرکت کی۔ دوپہر 12 بجے سے 3 بجے تک شرکاء کی آمد ورفت جاری رہی ۔ Better We کی چیف ارگنائزر طاہرہ خانم نے ارگنائزیشن کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا ۔ انھوں نے کہا کہ ان کا مقصد کیمیونٹی کو جدید تعلیم سے روشناش کرانا ہے جس کے لئے انھوں نے اپنے ادارے میں ESOl, LIFE
IN THE UK COURSE, DRIVING THEORY CLASS,BANGLA LANGUAGE , ZUMBA , YOGA اور کی کلاسسیز کاانتظام کیا گیا ہے گئیں۔ا س کے علاوہ وہ اردو ۔ ۔کلاسسز شروع کرنے کا خیال بھی رکھتے ہیں طاہرہ خانم نے اپنے سٹاف شہناز، امیرن ، شاہدہ اور دیگر کا بھی تعارف کرایا اور اپنے آفس ، کمپیوٹر لیب اور دیگر شعبہ جات کا بھی دورہ کرایا ۔ اس موقع پر Better We ارگنائزیشن نے B M E کی عطیہ چوہدری اور اردو گلوبل نیٹ ورک کی آرٹ اینڈ کلجر اور اوپن کچن کی ٹیم کو خصوصی طور پر مدعو کیا اور انھیں اپنے ساتھ مل کر کام کرنے کی دعوت بھی دی جسے اوپن کچن کے ارگنائزر شہزاد مرزا نے بخوشی قبول کیا ۔ اور ان کے ساتھ تعاون کی یقین دھانی کرائی۔ اوپن کچن کے صدر عامر خان ، چیف آرگنائزر شہزاد مرزا، آرٹ اینڈ کلچر کی صدر صابرہ ناہید ، ویمن گروپ کی ارگنائزر شبنم مرزا ، جنرل سیکرٹری شبانہ اقبال نے خصوصی طور پر عید پارٹی میں شرکت کی۔