مانچسٹر (عارف چوہدری)


پاکستان کے سابق بیوروکریٹ اور ممتاز شاعر علی شان بخاری نے اپنی رہائش گاہ ویدن شا پر عید ملن محفل مشاعرے کا انعقاد کیا صدارت ڈاکٹر مختار دین احمد جبکہ مہمان خصوصی حیدر امان حیدر تھے ۔ممتاز شعراء کرام ڈاکٹر قیصر عباس،محمود اصغر چوہدری، عاصمہ اعظم، لیاقت علی عہد ، محمود الٰہی بٹ، ڈاکٹر ناہید -کیانی ،مشتاق احمد چشتی نے اپنے شاعرانہ انداز سے شریک محفل کو محضوظ کیا۔ نظامت کے فرائض کونسلر مقدسہ بانو نے سر انجام دے۔ دوسرے شرکت کرنے والوں میں چودھری الطاف شاہد – محترم سعید کراؤن سپورٹس والے – ارباب اعضم خان -امتیاز نقوی اور دوسرے شامل تھے اس موقع پر ممتاز شاعر ڈاکٹر مختار دین احمد کا کہنا تھا میں عالمی مشاعرے میں شرکت کی لوگ مشاعرے سے بے حد محضوظ ہوئے۔ مہمان خصوصی حیدر امان حیدر کا کہنا تھا بڑے شعراء کرام سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ادب کی ایسی محافل کا انعقاد ہوتے رہنا چاہیے اسکی کوئ سرحد نہیں ہوتی۔ ڈاکٹر قیصر عباس زیدی کا کہنا تھا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے ایک گھریلو ادبی محفل میں شرکت ادور زبان کے فروغ اور نوجوان نسل کو اردو اور ثقافت سے روشناس کروانے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ عاصمہ اعظم کا کہنا تھا کہ میں شاعری کی طالبہ ہوں محفل میں شریک ہو کر بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ڈاکٹر ناہید کیانی کا کہنا تھا کہ شاعری جذبوں کی گفتگو ہوتی ہے اور جب شاعر مل بیٹھتے ہیں تو پھولوں کی مہک ہوتی جس سے ہماری تہذیب و تمدن تقافت اجاگر ہوتی ہے۔ محمود اصغر چوہدری کا کہنا تھا کہ ادبی محفلوں کی انتہائی ضرورت ہے محفل میں نامور شعراء کی شرکت کے چار چاند لگا دیے۔ پروفیسر سید اسد خان کا کہنا تھا کہ شاعر معاشرے میں انقلاب و تبدیلی لانے میں بنیادی حیثیت رکھتے ہیں بدقسمتی سے ہم ان سے استفادہ حاصل نہ کر کے تنزلی کی جانب گامزن ہیں۔ میزبان سید علی شان بخاری نے محفل میں شریک تمام شعراء کرام کا دلی شکریہ ادا کیا ۔برطانیہ میں اردو ادب کے فروغ کو نوجوان نسل تک پہنچانے کے لیے کی جانے والی کاوشیں قابل ستائش ہیں جس سے اردو زبان کا مستقبل تابناک ہے