آشٹن (عارف چوہدری)
آشٹن میں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے قائم گروپ خوش آمدید نے 4سی سنٹر میں یورپین یونین سوشل فنڈ کے تعاون سے تقریب کا انعقاد کیا جس میں 4سی سنٹر میں مختلف ہنر سیکھنے والی خواتین کی کامیابیوں کو سراہا کر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ Tameside کونسل کی مئیرس جینٹ کوپر نے خصوصی شرکت کی ۔اس موقع پر مئیرس جینٹ کوپر کا کہنا تھا کہ خوش آمدید گروپ رضاکاروں کے تعاون سے کمیونٹی کی خواتین کے لیے جو خدمات انجام دے رہا ہے قابل ستائش ہیں رضاکاروں کا تعاون حاصل نہ ہونے سے ایسا ممکن نہیں ہے۔ خوش آمدید گروپ کی روح رواں کونسلر نائلہ شریف کا کہنا تھا کہ رضاکاروں کے بغیر گروپ کام نہیں کر سکتا ہم خواتین کی فلاح وبہبود کے لیے کام کر رہے ہیں جس سے انکی زندگی میں بنیادی تبدیلی آتی یے۔کونسلر جوئس بورمین کا کہنا تھا کہ خوش آمدید گروپ نے خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے جو کامیابی حاصل کی ہے قابل ستائش ہے نئے خیالات سے خواتین کی فلاح و بہبود کا کام کیا اس سلسلے میں نائلہ شریف کی خدمات بھی قابل فخر ہیں ۔ محمد سعید مرزا نے خوش آمدید گروپ کی خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے کی گئ خدمات کو بے حد سراہا۔ عائشہ نعیم، شاہین بی بی مسرت قریشی و دیگر خواتین نے بھی خوش آمدید گروپ کی خواتین کو معاشرے کا مفید اور آزاد شہری بنانے کے لیے گزشتہ کئی سالوں سے کی گئ کاوشوں کو بے حد سراہا اور گروپ کے لیے اپنی خدمات پیش کرنے کی یقین دہانی کروائی۔خوش آمدید گروپ آشٹن کی مقامی خواتین کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے کی گئ عملی خدمات کو تاریخ کے سنہرے حروف میں لکھا اور ہمیشہ یاد رکھا جائے گا