




( رپورٹ صابرہ ناہید مانچسٹر ) مانچسٹر کی مشہور و معروف سیاسی و سماجی کارکن اور انٹرنشنل نعت کونسل ویمن ونگ یوکے کی صدر رضیہ چویدری نے یوکے کے مشہور صحافی اور چینل 44 کےبیورو چیف وسیم چوہدری( جو کے حال ہی میں عمرہ کر کے لوٹے ہیں ) کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ہال میں ایک عظیم الشان نعت خوانی کا اہتمام کیا جس میں یوکے اور پاکستان کے نعت خوانوں نے شرکت کی تقریب میں مانچسٹر اور گرد نواح کی سیاسی، سماجی اور مشہور شخصیات نے شرکت کی۔ وسیم چوہدری کی آمد پر ان کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ رضیہ چوہدری اور مشہور نعت خواں خالدہ نے انھیں ہار پہنائے۔ پروگرام کا آغاز قاری سبطین کی تلاوت قرآن پاک سے یوا ۔ صدر رضیہ چوہدری نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور وسیم چوہدری اور دیگر عمرہ۔کرنے والوں کو مبارک باد پیش کی ۔خالدہ جی ، کاشف ، محمد سرور ، افتخار ڈار ، رضیہ چوہدری ، نغمانہ کنول شیخ اور پاکستان سے آۓ ہوۓ نعت خواں شہباز کیانی نے ہدیہ نعت پیش کیا اور حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ وسیم چوہدری نے اپنی تقریر میں شرکاء کو اپنے عمرہ کے سفر اور وہاں خدمت خلق کے لۓ پکوان بنانے کے بارے میں بٹایا اور کہا کہ انھوں نے عمرہ کے دوران اورروضہ رسول پر حاضری کے دوران تمام صحافی حضرات اور دیگ عوام الناس اور پاکستان کے لۓخصوصی دعائیں کیں اور رضیہ چوہدری کا خوبصورت پروگرام کرانے پر شکریہ ادا کیا۔ رضیہ چوہدری اور تقریب میں آنے والے شرکاء نے وسیم چوہدری کو پھول اور تحائف پیش کیے۔۔ کھانے کے بعد وسیم چوہدری کے اعزاز میں استاد صفدر کی طرف سے لایا گیا کیک کاٹا گیا