ڈرائیو یوکے چئیر عابد جاوید اور انکی ٹیم کی جانب سے کیسل میر سینٹر راچڈیل میں سالانہ تقریب انعامات اور ڈنر

Spread the love

ڈرائیو یوکے چئیر عابد جاوید اور انکی ٹیم کی جانب سے کیسل میر سینٹر راچڈیل میں سالانہ تقریب انعامات اور ڈنر کا انعقاد کیا راچڈیل کونسل کے مئیر علی احمد نے خصوصی شرکت کی۔

راچڈیل رپورٹ :چودھری عارف پندھیر
ڈرائیو یوکے کے چئیر عابد جاوید انکی ٹیم کے ارکان طالب خان -محمد بشیر -مرتضی خان کی جانب سے سالانہ تقریب انعامات اور ڈنر کا انعقاد کیسل میر سینٹر راچڈیل میں کیا گیا جس میں راچڈیل کونسل کے مئیر علی احمد 

سابق مئیر عاصم رشید مئیر کنسورٹ سلطان علی کونسلر کیبنٹ ممبر افتخار احمد کونسلر  سردار شاھد کونسلر چودھری محمد ارشد کونسلر  آئضہ عاصم اور راچڈیل اولڈھم سے تعلق رکھنے مرد و خواتین ڈرائیونگ انسٹریکٹرز نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد کا کہنا تھا کہ تقریب میں شرکت کر کے انتہائی خوشی ہوئی اور خوب لطفِ اندوز ہوئے ڈرائیو یوکے کمیونٹی کے اندر اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے نے راچڈیل کمیونٹی کے لیے اپنی بساط کے مطابق اہم کردار ادا کیا ہے بالخصوص نوجوانوں کے لیے انکی کاوشیں قابل ستائش ہے ۔ انسٹرکٹرز تسنیم بی بی اور شہناز راؤ کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے سالانہ تقریب کا انعقاد کر کے تمام ڈرائیور انسٹرکٹرز کو مل بیٹھنے کا موقع دیتی ہے تاکہ آپس میں باہمی تبادلہ خیال ہو ۔ رؤف کا کہنا تھا کہ ڈرائیو یوکے راچڈیل کے اندر اعلیٰ معیار کے ڈرائیونگ سکول ہے ۔ عظمت خان کا کہنا تھا کہ تقریب میں شریک افراد کے لیے تفریح کا بھرپور انتظام تھا ہم سب خوب لطفِ اندوز ہوئے ۔ تقریب میں اس سال بہترین کارکردگی پر خصوصی شیلڈز اور تعریفی سرذتیفکیٹز بھی دئیے گئے انعام وصول کرنے والوں میں ایاز خان -رافع ساروش-یاسر محمود -سیچیو احمد مصطفی-سنہا روحی -عشرت سلطانہ-فوزیہ انوار-احتشام علی-خالد محمود -فراز منصور -سعید طاہر-عابد محمد-زاھد پرویز انور-محمد الطاف-نبیلہ ارشد -صنم بخاری -اور فراز کو خصوصی تعریفی سرٹیفکیٹ شامل تھے آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں