ڈیموکریٹس کاایف بی آئی سے فلسطینی صحافی کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ

Spread the love

ابو عاقلہ کو گذشتہ ہفتے اس وقت گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا جب وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے چھاپامار کاروائی کی کوریج کر رہی تھیں۔

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق امریکی کانگریس کے ستاون ڈیموکریٹس ارکان نے ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کرسٹوفررے اور وزیر خارجہ انٹونی بلینکن کو ایک خط لکھا ہے جس میں فلسطینی نژاد امریکی صحافی شیرین ابوعاقلہ کے قتل کی امریکا کی قیادت میں تحقیقات کی درخواست کی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی قانون سازوں کے اس گروپ نے لکھا کہ ہم محکمہ خارجہ اورفیڈرل بیوروآف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی)سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ محترمہ ابوعاقلہ کی موت کی تحقیقات شروع کریں۔ابوعاقلہ کو گذشتہ ہفتے اس وقت گولی مار کرقتل کردیا گیا تھاجب وہ مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی چھاپامارکارروائی کی کوریج کررہی تھیں۔اسرائیلی حکام نے ابتدائی طور پر فلسطینی مسلح افراد کوان کی موت کا ذمے دار ٹھہرایا لیکن بعد میں اس بات سے پیچھے ہٹ گئے اور کہا کہ وہ اس بات کی تحقیقات کریں گے کہ گولی کہاں سے آئی تھی؟لیکن فلسطین نے بین الاقوامی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے ابوعاقلہ کو لگنے والی گولی اسرائیلی فوج کے حوالے کرنے سے انکار کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں