مانچسٹر (عارف چودھری)
بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ھی بدل گئی
اک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا

سید وقار بخاری کمیونٹی کی ہر دلعزیز شخصیت تھے ان کا پاکستان قونصلیٹ کے سابق آفیسر ہوتے ہوئے پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو ھمیشہ یاد رکھا جا ئے گا -وہ ایک بہت اچھے شاعر بھی تھے دنیا بھر میں جا کر مشاعروں میں حصہ لیتے تھے انکی نمازہ جنازہ مقامی قبرستان کی گراؤنڈ میں ادا کی گئ بعد میں اسی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نمازہ جنازہ سے پہلے بر طانیہ یورپ کے ممتاز عالم دین مولانا شاہ جہان مدنی نے خصوصی خطاب کیا اور مانچسٹر کے ممتاز عالم دین قاری جاوید اختر نے خصوصی شرکت کی -انکی نمازہ جنازہ میں ممتاز کاروباری شخصیت چئیرمین پاکستانی کمیونٹی سینٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ- پی ٹی آئ بر طانیہ کے صدر رانا عبدالستار -سابق بیوروکریٹ -اینکر اور مزہبی راہنما سید علی شان حسین – کاروباری شخصیت منشا شاہین -سابق کونسلر فراز بھٹی -صدر مسلم لیگ ق رضوان ہاشمی -احمد حسن ذیدی-خالد شہباز چوہان – طاہر صدیق -مرزا نوازش -ڈاکٹر یونس پرواز-ناصر اقبال-ڈاکٹر اقبال-راجہ خورشید -سابق مئیر اولڈھم چودھری ریاض-رانا رؤف اکاؤٹینٹ -محمد اشفاق-پیرزادہ عتیق الرحمن اور مزہبی کاروباری سیاسی شخصیات نے شرکت کی مولانا شاہ جہاں مدنی اور قاری جاوید اختر نے مرحوم سید وقار بخاری کی مغفرت کے لئے خصوصی دعا کروائی