گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن بری کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانی نثراد مسلمان خاتون کونسلر شاہینہ ہارون نے مئیر کا حلف اٹھا لیا پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر نے تقریب میں شرکت کی




لندن (عارف چودھری)
گریٹر مانچسٹر کے ٹاؤن بری کی تاریخ میں پہلی دفعہ پاکستانی نثراد مسلمان خاتون کونسلر شاہینہ ہارون نے مئیر کا حلف اٹھا لیا پاکستانی قونصلیٹ میں تعنیات قونصلر جنرل طارق وزیر نے تقریب میں شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں پاکستان لائرز ایسوسی ایشن بر طانیہ کے صدر بیرسٹر امجد ملک بر طانیہ کی کاروباری شخصیت ڈاکٹر لیاقت ملک -عطا مصطفی چوہان -مشہور سنگر محمد انور -چودھری اسلم جلال -مسلم لیگ ق بر طانیہ کے سینئر راہنما رضوان ہاشمی -سابق مئیر بلیک برن کونسلر افتخار حسین -سابق مئیر کونسلر ضمیر خان سماجی شخصیت مرزا شہزاد -محترمہ زرقا شامل تھے حلف اٹھانے کے بعد انہوں نے کمیونٹی کو مقامی ہال میں استقبالیہ دیا انکی آمد پر کمیونٹی کی جانب سے ڈھول کی ٹاپ میں استقبال کیا گیا آتش بازی بھی کی گئ بری کی پہلی مسلمان خاتون منتخب ہونے والی شاہینہ ہارون کا کہنا تھا کہ مجھے فخر ھے کہ میں پہلی مسلمان خاتون مئیر بنی اس میں میری فیملی اور وارڈ کے لوگوں کا اہم کردار ہے میں نے پہلے بھی دو دفعہ ڈپٹی مئیر رہتے ہوئے بری کی عوام کی بہت خدمت کی اب مئیر بن کر مزید خدمت کرونگی-بری کونسل کے ڈپٹی لیڈر کونسلر تیمور طارق نے مئیر بننے پر شاہینہ ہارون کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ مجھے امید ھے کہ مئیر ھوتے ھوئے یہ بری کو مثالی شہر بنانے پر اپنا کردار ادا کریگی- بلیک برن کے سابق مئیر کونسلر افتخار حسین -بری کونسل لیڈر ایمن برین نے کہا کہ کہ مئیر شاہینہ ہارون نے بہت محنت سے اس مقام تک پہنچی ہے اس سے پہلے دو دفع ڈپٹی مئیر رہتے ہوئے بری کے لئے بہت کام کئے ھم انہیں دلی طور پر مبارک دیتے ہیں صدر مسلم لیگ ق خواتین بر طانیہ عذرا قاضی -پی ٹی آئ (نارتھ ویسٹ )کلچرل ونگ کی صدر نسرین بلو اور ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول نے کہا ہمیں فخر ھے کہ ایک پاکستانی مسلمان خاتون بری کی مئیر بنی ھے جو ھمیشہ عورتوں کے حقوق کیے کام کرتی ھے کونسلر شوکت حسین شوکی -اور فرزانہ افضل شاہینہ ہارون کا مئیر بننے پر انکی مبارک دی اور کہا کہ شاہینہ ہارون نے مقامی سیاست بہت محنت کے بعد اپنا مقام بنایا یہ نوجوانوں کے لئے رول ماڈل ھے دوسرے لوگوں نے بھی انہیں مئیر بننے پر مبارکباد دی -میاں عامر علی نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض نہایت احسن طریقے سے نبھائے