
بریڈفورڈ ( عارف چودھری)
سٹی ہال بریڈفورڈ کے کونسل چیمبر میں آل پارٹی کشمیر کانفرنس کا انعقاد کیا گیاجس کا خصوصی اہتمام جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت انٹرنیشنل کی ٹیم ممبران چئیرمین راجہ نجابت حسین ،کونسلر صبیحہ خان ،سابق لارڈ مئیر راجہ غضنفر خالق ، کے علاوہ دیگر کشمیری اور پاکستانی تنظیموں کے نمائندگان نے کیا کانفرنس میں حریت کانفرنس کے رہنما یوسف نسیم اور سابق مشیر حکومت آزاد کشمیر راجہ شوکت خالق ایڈووکیٹ نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے جبکہ نئے منتخب ہونے والے لارڈ مئیر آف بریڈفورڈ کونسلر مارٹن لو نے بھی خصوصی شرکت کی اس موقع پر رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے حریت رہنما یٰسین ملک کو جھوٹی سزا سنانے کی شدید مذمت کی انہوں نے کہا کہ یٰسین ملک کو ‘ غیرقانونی سرگرمیوں سے روکنے کا ایکٹ (یو اے پی اے) اور انڈین پینل کوڈ (آئی پی سی) کے تحت 2017 کو انڈین نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) کی جانب سے درج کیے گئے انتہائی مشکوک اور متنازع مقدمے میں’ سزا سنائی گئی ہے حالانکہ کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کرنے والے رہنما یسین ملک نے ہمیشہ کشمیر کے تنازعے کو پر امن اور جمہوری طریقے سے حل تلاش کرنے کی جہاں بے حد کوششیں کیں وہیں تینوں فریقوں بھارت، پاکستان اور جموں و کشمیر کے عوام کے درمیان مذاکرات کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل کرنے کے ہمیشہ حامی رہے ہیں اور اس کے لیے وہ سخت جدوجہد بھی کرتے رہے یاسین ملک نے کشمیر تنازعے کے حل کی خاطر سن 2000 کے بعد بھارت اور پاکستان کی مختلف حکومتوں میں مذاکرات میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا لیکن اس کے باوجود یاسین ملک کو گرفتار کرکے تہار جیل منتقل کر کے سخت قوانین کے تحت سزا سنائی گئی جس سے یہ عیاں ہے کہ عوامی خواہشات کو ملحوظ رکھ کر اور سیاسی عقائد کے عین مطابق نمائندگی کرنے پر بھی انہیں سزا دی گئی اس وقت دنیا بھر میں بسنے والے کشمیری بھارتی حکومت کے خلاف سراپا احتجاج ہیں بھارت کے مکروہ اقدامات کشمیریوں کو ان کے حق خود ارادیت کو خود سے دہشت گردی قرار دینا کشمیریوں کے قانونی حق سے روگردانی کی کوششیں ہیں آل پارٹی کے رہنماؤں نے رہنماؤں نے مطالبہ کیا کہ یٰسین ملک کو تمام بے بنیاد الزامات سے بری کرے اور ان کی صحت کی بہتری کے لیے اقدامات کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر جیل سے رہا کرے کانفرنس میں تحریک کشمیر برطانیہ کے سیکرٹری جنرل حافظ محمد آزاد، جے کے ایس ڈی ایم آئی کے سرپرست سردار عبدالرحمن خان، جے کے ایس ڈی ایم آئی کے ایڈمنسٹریشن ڈائریکٹر ہیری بوٹا، بریڈ فورڈ کے سابق لارڈ میئر چوہدری رنگ زیب، آصف خان چیئرمین پاک کشمیر یونائیٹڈ فورم، چوہدری خالد محمود یونائیٹڈ فار کشمیر ،کونسلر محمد ناظم ،کونسلر کوثر مختار، لٹل ہارٹن سے کونسلر الہیہ ،سابق کونسلر کنیز اختر، محمد رفیق سہگل، علی اکبر چستی، شمیم اشرف ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس، راجہ فطرت کیانی، راجہ خالد خالق، شیخ محمد سعید اور دیگر نے بھی شرکت کی اور یسین ملک کی سزا پر اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یسین ملک کی رہائی اور مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر دنیا کے ہر فورم پر آواز بلند کرتے رہیں گے ۔