خزینہ شعر و ادب بر طانیہ کی صدر نغمانہ کنول شیخ اور چئیرمین شیخ امتیاز اقبال کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے قریبی خواتین و حضرات کے اعزاز میں اعشائیہ

Spread the love

: خزینہ شعر و ادب بر طانیہ کی صدر نغمانہ کنول شیخ اور چئیرمین شیخ امتیاز اقبال کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے قریبی خواتین و حضرات کے اعزاز میں عیشائیہ اور محفل نعت کا اپنے گھر میں اہتمام کیا ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار نے خصوصی شرکت کی

اولڈھم رپورٹ -چودھری عارف پندھیر
خزینہ شعر و ادب بر طانیہ کی صدر نغمانہ کنول شیخ اور چئیرمین شیخ امتیاز اقبال اور انکی فیملی کی جانب سے عمرہ کی سعادت حاصل کرنے والے قریبی خواتین و حضرات کے اعزاز میں عیشائیہ اور نعتیہ مشاعرہ کا اپنے گھر میں اہتمام کیا ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار نے خصوصی شرکت کی دوسرے شرکت کرنے والوں میں مانچسٹر سٹی کونسل کے کونسلر رب نواز -پی ٹی آئ نارتھ ویسٹ لیڈی ونگ کی صدر روبینہ بی بی کلچرل سیکرٹری نسرین بلو کونسلر ہیری بوٹا -چودھری نواز گوندل-چودھری عدیل-چودھری نصر اقبال -اسحاق چودھری-میاں عامر -سید کاشف حسین -سید سجاد حیدر شاہ – عطا مصطفی چوہان -اور بر طانیہ بھر سے شعرا ء کرام شامل تھے کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کا کہنا تھا کہ نغمانہ کنول شیخ نے آج بہت اچھا محفل نعت کا پروگرام کرایا محترمہ نغمانہ ھمیشہ کمیونٹی کو اکٹھا کرتی رہتی ھے میں تمام عمرہ کی سعادت کرنے والے خواتین و حضرات کو مبارکباد دیتی ھوں میزبان نغمانہ کنول شیخ نے پروگرامُ میں آنے والے تمام خواتین حضرات کا شکریہ ادا کیا اور عمرہ سے آنے والوں کو مبارکباد دی-سینئر جرنلٹسں و ادبی شخصیات محبوب الہی بٹ -وسیم چودھری -طاھر چودھری نے میزبان شاعرہ نغمانہ کنول کو ایسی روحانی محفل منعقد کروانے پر دلی مبارکباد دی -تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیرمین راجہ نجابت حسین اور سید سجاد حیدر نے کہا یہاں برطانیہ بھر کے شعراء کا اکٹھا دیکھ کر خوشی ھوئ میں ان سے درخواست کرتا ھوں کہ سب اپنی شاعری میں کشمیر کو بھی شامل کر لیں خزینہ شعر وادب گلاسکو کی صدر محترمہ کشور اور جنرل سیکرٹری شمشاد غنی اور سمیرا رفیق نے بھی میزبان نغمانہ کنول شیخ کا ایسی محفل کروانے پر شکریہ ادا کیا بر طانیہ یورپ کے ممتاز شاعر۔ صابر رضا نے احسن طریقے سے نظامت کے فرائض انجام دئیے آخر میں مہمانوں کو لاھوری کھانوں سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں