سمائل فار ورک اور اردو گلوبل نیٹ ورک کے اشتراک سے برطانیہ کی ملکہ کوئین الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقر یب بڑے جوش وخروش سے منائی گئی

Spread the love

سمائل فار ورک ( صابرہ ناہید مانچسٹر ) اور اردو گلوبل نیٹ ورک کے اشتراک سے برطانیہ کی ملکہ کوئین الزبتھ کی پلاٹینم جوبلی کی تقر یب بڑے جوش وخروش سے منائی گئی ۔ چس میں مانچسٹر اور گرد و نواح سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات اور بچوں نے شرکت کی۔ فری کھانا تقسیم کیا گیا جس میں پاکستانی کھانوں کے علاوہ عربی کھانے بھی رکھے گئے جسے تمام لوگوں نے بہت پسند کیا ۔ لوگوں نے برطا نیہ کے جھنڈے کی ٹوپیاں پہن کر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ تقریب میں ڈپٹی لیفٹینٹ موزاہد , او بی ای کونسلر لطف الرحمن ، سی بی ای ایم پی ڈاکٹر افضل خان نے خصوصی شرکت کی اور انتظامات کی داد دی ۔ اسکے علاوہ خیر الزمان سرپرست سمائل فار یو اور ان کی ٹیم ، شہزاد مرزا ارگنائزر سرپرست اردو گلوبل نیٹ ورک ، عامر خان صدر اوپن کچن ، جنرل سیکرٹری شوکت قریشی ، اوپن کچن کی ہوری ٹیم ، یو جی آرٹ اینڈ کلچر کی صدر اردو گلوبل کی بیورو چیف صابرہ ناہید، انفارمیشن سیکرٹری مشعل عقیل ، ویمن گروپ کی ارگنائزر شبنم مرزا، سیکرٹری شبانہ اقبال ، انفارمیشن سیکرٹری تنزیلہ ضیا ، ممبر صبا عمران ، جہلم فورم گروپ سے الیاس گوندل ، یعقوب صاحب، ٹینا
عائشہ مبشر ، گل اور دیگر افراد نے شرکت کی۔ پروگرام کے آخر میں کوئین کے نام کا کیک بھی کا ٹا گیا۔ اور ریفل ٹکٹ بھی نکالا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں