قونصیلیٹ آف پاکستان مانچسٹر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کے آشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے متعلق معلومات مہیا کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا

Spread the love

قونصیلیٹ آف پاکستان مانچسٹر ( صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل مانچسٹر ) نے سٹیٹ بینک آف پاکستان اور دیگر بینکوں کے آشتراک سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کے متعلق معلومات مہیا کرنے کے لئے ایک سیمینار منعقد کیا ۔ یاد رہے کہ اس سلسلے میں قونصل جنرل آف پاکستان مانچسٹر طارق وزیر کی قیادت میں یہ دوسرا بڑا سیمینار منعقد کیا گیا جس میں مانچسٹر اورگرد و نواح سے سیاسی ، سماجی اور کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ مانچسٹر کے ایک مقامی ہال میں تقریب منعقد ہوئی جس میں روشن ڈیجٹل اکاونٹس کی افادیت بیان کی گئی ۔ کمرشل کونسلر قونصلیٹ آف پاکستان محمد اختر نے نظامت کے فرائض ادا کیے ۔ قونصل جنرل آف پاکستان طارق وزیر نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کے بینکینگ پالیسی اور ریگولیشن گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مسٹر ارشد محمود بھٹی اور یونائٹیڈ بینک آف پاکستان کے سی ای او اور صدر مسٹر شہزاد دادا کا تعارف کرایا ۔اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کو انگینڈ میں فروغ دینے کی تلقین کی۔ مسٹر شہزاد محمود نے روشن ڈیجیٹل کی افادیت اور اس کی کامیابی پر سیر حاصل گفتگو کی اور بتایا کہ روشن ڈیجیٹل کی کامیابی کا خاصی حد تک انحصار اورسیز پاکستانیوں پر ہے۔ اور یہ پروجیکٹ خاص طور پر اورسیزز پاکستانیوں کی سہولت کے لئے شروع کیا گیا یے۔ اس سکیم کے تحت آپ جب چاہیں پیسے جمع کروا سکتے ہیں اور جب چاہیں نکلوا سکتے ہیں ۔اور اس میں حکومت کو خاصی حد تک کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ اس لئے پاکستانیوں کو چاہیے کہ وہ اپنا سرمایہ اپنے ملک کی فلاح و بہبود کے لۓ صرف کریں ۔ یونائیٹڈ بینک کے سی ای اور صدر شہزاد مرزا نے روشن ڈیجیٹل کے زریعے سرمایہ کاری کے اعداد وشمار سے شرکاء کو آگاہ کیا ۔ اور ان کے سوالات کے جواب دئیے ۔ پروگرام میں ڈپٹی قونصل جنرل فرحت حیدر ، پاسپورٹ آفیسر عاصمہ کاروباری شخصیات اور صحافی برادری نے شرکت کی ۔ پروگرام کے آخر میں قونصلیٹ آف پاکستان کی طر ف سے پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں