
(صابرہ ناہید بیورو چیف اردو گلوبل ) اپواء مانچسٹر کا اجلاس چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق کی سربراہی میں پاکستانی قونصلیٹ میں منعقد ہوا ۔ کوڈ کے بعد یہ دوسر اجلاس ہوا ۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور جوائنٹ سیکرٹری بیگم در شہوار جن کا کچھ عرصہ پہلے انتقال یوا تھا کے لئے خصوصی دعاۓ خیر میڈیا رپورٹر اور فنانس اسسٹنٹ بیگم صابرہ ناہید نے کی اور در شہوار کی خدمات کو سراہا گیا۔ چیئرپرسن بیگم نازیہ طارق نے میٹنگ کا آغاز کیا اور امید ظاہر کی کہ انشاء اللہ کوڈ کے بعد عنقریب ہی اپواء پہلے کی طرح متحرک نظر آۓ گی ۔ بیگم نازیہ نے زور دیا کہ نوجوان نسل کو بھی اپواء میں شامل کرکے انھیں مستقبل کے لئے تیار کیا جاۓ۔ جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد نے میٹنگ کے ایجنڈے پر بریفنگ دی اور بتایا کہ بیگم در شہوار کی وفات کے بعد ان کی پوسٹ خالی ہے جس کے لئے نئی جوائنٹ سیکرٹری کے انتخاب کی ضرورت ہے ۔ انھوں نے بتایا کہ اپواء کراچی کو معمول کے مطابق جو رقم بھیجی جاتی ہے وہ فنانس سیکرٹری بیگم اقبال نے بھیج دی گی ہے ۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگست کے شروع میں اے ،جی ، ایم رکھی جاۓ گی جس میں نیۓ ممبران کو ممبرشپ دی جاۓ گی ۔ میٹنگ میں اہم امور پر فیصلے کئے گۓ ۔ میٹنگ میں چیئر پرسن بیگم نازیہ طارق ، جنرل سیکرٹری بیگم نصرت احمد ، وائس چیئر بیگم عابدہ غزنوی ، ایگزیکٹو ممبر بیگم شاہدہ اور میڈیارپوٹر صابرہ ناہید ا ور فنانس اسسٹنٹ بشری نے شرکت کی ۔ میٹنگ کے آخر میں پرتکلف چاۓ کا انتظام کیا گیا۔