قلعہ دیدار سنگھ کی ممتاز سماجی کاروباری اور فلاحی کاموں کی وجہ سے مشہور شخصیت ملک شفاقت علی کی والدہ ماجدہ وفات پا گئیں

Spread the love

مانچسٹر (عارف چودھری)۔ زندگی بنی نوع انسان کے لئے قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے جو رب العالمین زندگی عطا کرتا ھے موت کے اختیار کا مالک بھی وہی ہوتا ہے – ضلع گوجرانوالہ کے مشہور کاروباری سماجی شخصیت ملک شفاقت علی کی والدہ محترمہ مختصر علالت کے بعد قلعہ دیدار سنگھ میں میں انتقال کر گئی انہیں مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں مقامی کاروباری سیاسی سماجی شخصیات نے شرکت کی انہوں نے ھمیشہ فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا وہ انتہائ شفیق اور دل میں دوسروں کا درد رکھنے وال شخصیت تھیں انکی اچانک وفات پر سینئر صحافی صدر پریس کلب آف پاکستان بر طانیہ رجسٹرڈ چودھری عارف پندھیر – سابق مئیر راچڈیل عاصم رشید مئیر بری شاہینہ ہارون -ایسوسی ایشن آف پاکستان فزیشن اینڈ سرجن کے بانی اور چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عبدالحفیظ -ممبر بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -کاروباری شخصیات -رانا امتیاز احمد -محمد نسیم خان -رانا اعجاز چودھری -سیٹھ نعیم الحق-چودھری ادریس – مسز ڈاکٹر امتیاز ظفر- محمد سعید-ضرار افضل ملک-فواد افضل ملک -ذولفقار علی چوہان سابق صدر پاکستان تحریک انصاف بر طانیہ رانا عبدالستار -کیو ڈی ایس انٹر نیشنل فورم کے سر پرست محمد اسحاق عزیز -حکومت پاکستان کی جانب سے اٹلی میں سرمایہ کاری کے اعزازی ایڈوائزر شہر یار خاں -نوجوان کاروباری شخصیت نبیل جاوید قریشی – نوائے گروپ قلعہ دیدار سنگھ کے نمائندے چودھری حسیب آصف پندھیر سینئر صحافی سہیل انجم ملک نے ملک شفاقت علی سے دلی دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ مرحومہ کے خاندان دوست احباب اور قریبی عزیزو اقارب کو صدمہ عظیم برداشت کرنے کی ہمت دے آمین اور دعا کی کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں