بھارت میں قید کشمیری حُریت راھنما یٰسین ملک کی رھائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کےلئے چوھدری محمد سرورنے دستخطی مہم کا آغاز

Spread the love

مانچسٹر – سابق گورنر پنجاب چوھدری محمد سرور کی حافظ محمد عبداللہ کے گھر آمد ۔ بھارت میں قید کشمیری حُریت راھنما یٰسین ملک کی رھائی کے لئے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروانے کےلئے دستخطی مہم کا آغاز۔

مانچسٹر(عارف چودھری)

مانچسٹر کی سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے اس مہم میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا ۔ اس موقع پر نصر اقبال چوھدری ، ڈنڈی سے تحریکِ کشمِیر، اِیسٹ آف سکاٹ لینڈ کے صدر فخر اقبال چوھدری ،
ابر ڈین سے چوھدری خالد جاوید ، گلاسگو سے ظرف ریاض چوھدری ، حافظ نذر اقبال ، ڈاکٹر ابرار ، جہلم فورم کے راھنما عبدالرفیق ، سردار گُلفار سماعیلہ ، چوھدری عدیل ، چوھدری ظہیر عباس ایڈووکیٹ ، پی ٹی آئی کے راھنما آصف بٹ ، چوھدری عون علی ایڈووکیٹ ، کاروانِ ادب کے صدر صابر رضا ، سید کاشف سجاد ، اور دیگر بھی موجود تھے ۔ کمیونٹی لیڈروں نے کہا کہ یاسین ملک کی رہائی نہ صرف پاکستان اور آزادکشمیر کے کشمیری و پاکستانی لیڈروں کی ترجیحات میں شامل ہے بلکہ اب اس تحریک کو برطانیہ کے ہر شہر، ہر حلقے اورتمام مکاتب فکر کو ساتھ ملا کر، تمام کمیونٹیز کو ساتھ ملا کر، تمام انسان دوست راہنماؤں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں کو ساتھ ملا کر برطانوی ممبران پارلیمنٹ کی کوششوں سے برطانوی پارلیمنٹ میں بحث کروائیں گے اور اس بحث کے زریعے کشمیری راہنما یاسین ملک کو بھارتی جیل سے رہائی دلوانے میں اہم کردار ادا کریں گے ۔

چوہدری محمد سرور نے کہا کہ ہم نے یاسین ملک کی بھارتی جیل سے رہائی کے لئے دستخطی مہم شروع کر رکھی ہے اور ہمیں کمیونٹی کی جانب سے اور دیگر تنظیموں کی جانب سے حوصلہ افزا تعاون مل رہا ہے جس کے لئے ہم سب کے مشکور ہیں۔ چوہدری محمد سرور نے کہا کہ بھارت نے یاسین ملک کو بھارتی جیل میں قید کر کے ان سے ملاقاتوں پر مکمل پابندی عائد کر رکھی ہے اور ہم نے کئی بار یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک اور ان کی گیارہ سالہ بیٹی سے ملنے کے لئے بھارتی حکام کو درخواست دی مگر بھارتی حکام نے یاسین ملک سے ملاقات کے لئے موصول ہونے والی تمام درخواستیں مستر د کر دیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں