پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرعامر خواجہ کی اپنے وفد کے ساتھ بر طانیہ میں پاکستان ہائی کمشنر معظم احمد خان سے انکے آفس میں ملاقات

Spread the love

لندن (عارف چودھری)
بر طانیہ کے ممتاز مزہبی کاروباری شخصیت یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عامر خواجہ کی اپنے وفد کے ساتھ بر طانیہ میں پاکستان ہائ کمشنر معظم احمد خان سے انکے آفس میں تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں باہمی امور اور برطانیہ سے پاکستان کے لئے سرمایہ کاری پر تفصیل سے ملاقات ھوئی اس موقع پر یو کے پاکستان چیمبر آف کامرس کے صدر عامر خواجہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ھم پاکستانی ہائ کمشنر معظم احمد خان کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ھمارے وفد سے ملاقات میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے تفصیل سے بتایا اور کہا کہ حکومت پاکستان نے اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے پر بہت سہولتوں کا اعلان کر رکھا ھے مجھ سمیت ھمارے وفد کے ارکان نے پاکستان ہائ کمشنر کو یقین دہانی کرائ کہ ہمیں اپنے ملک پاکستان سے محبت ہے ھم پہلے بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کر رہے ہیں اور ابھی پاکستان میں کئ نئے پراجیکٹ پر کام کر رہے ہیں ھماری پاکستان ہائ کمشنر معظم احمد خان سے ہماری ملاقات بہت حوصلہ افزاء رہی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں