مانچسٹر (نوید خان اردو گلوبل نیوز) اردو گلوبل اوپن کچن کے سی ای او محمد شہزاد علی مرزا اور ان کی ٹیم جناب عبدالجبار ،حفیظ اللہ چوہان، عامر خان،حاجی شبیر،نوید خان اور امیر خان نے معروف صحافی اور اردو ٹائمز یوکے کے چیف ایڈیٹر طاہر چوہدری کو حج کی سعادت حاصل کرنے پر لانگ سائیڈ میں اوپن کچن کے دفتر میں ایک استقبالیہ دیا۔شہزاد علی مرزا اور ان کی ٹیم نے فردن فردن جناب طاہر چوہدری کو پھولوں کے ہار پہنائے۔

استقبالیہ تقریب میں یوکے 44 نیوز کے جناب قریشی صاحب،محمد اعجاز افضل چیئرمین پریس کلب اف پاکستان برطانیہ،کے ٹو نیوز کےچیف ایڈیٹر سید کاشف سجاد اور دیگر نے بھی طاہر چوہدری کو حج اکبر کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باد دی۔اس موقع پر چیف ایڈیٹر اردو ٹائمز یوکے طاہر چوہدری کی پر تکلف کھانوں سے تواضع کی گئی۔جناب طاہر چوہدری صاحب نے اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک و اوپن کچن کے سی ای او شہزاد علی مرزا کا شکریہ ادا کیا اور برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی میں اتحاد و اتفاق اور روابط کے فروغ کے لیے اتفاق اور دعا کی گئی۔