پاکستان کے دو باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے

Spread the love

پاکستان کے دو باکسر سلمان بلوچ اور نذیر اللّٰہ انگلینڈ میں لاپتہ ہوگئے، کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے بعد دونوں باکسرز کو کل وطن واپس آنا تھا۔
لندن (عارف چودھری)

باکسنگ ٹیم برطانیہ سے دونوں باکسرز کو لیے بغیر وطن واپسی کے لیے روانہ ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں باکسرز کے دستاویزات ٹیم مینجمنٹ کے پاس ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن (پی او اے) کی انتظامیہ نے اس سلسلے میں برطانوی حکومت سے رابطہ کرلیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں