قابض اسرائیلی فوج کی فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ

Spread the love

چرواہوں کو نشانہ بنانے کا یہ واقعہ غزہ کے مشرقی علاقے کے وسط میں پیش آیا ہے۔

غزہ(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل میڈیا یورپ کے مطابق اسرائیلی  فوج نے فلسطینی چرواہوں پر فائرنگ کر دی۔چرواہوں کو نشانہ بناے کا یہ واقعہ غزہ کے مشرقی علاقے کے وسط میں پیش آیا ہے۔
 پی آئی سی کے نمائندے کے مطابق دیر البلاح  کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوجی ایک اونچی بنائی گئی چوکی میں موجود تھے۔ جب انہوں نے اس علاقے میں چرواہوں پر فائرنگ کی۔  یہ فائرنگ ہیوی مشین گن سے کی گئی۔ فائرنگ کے علاوہ آنسو گیس کے شیل بھی فائر کئے گئے۔ اسرائیلی قابض فوج آئے روز فلسطینی چرواہوں ، کسانوں اور ماہی گیروں کو اسی انداز سے نشانہ بناتی ہے تاکہ یہ تنگ آکر علاقہ کالی کر جائیں اور قابض فوج اس فلسطینی علاقے میں بھی اپنا قبضہ پکا کرسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں