راجہ واجد فاروق نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں اپنے علاقے کے معززین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا

Spread the love

آزاد جموں کشمیر جڑائ کوٹلی سے محکمہ تعلیم کے سابق آفیسر سماجی مزہبی سیاسی شخصیت راجہ فاروق آئندہ ھونے والے بلدیاتی الیکشن میں ممبر ضلع کونسل کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں آج انکے صاحبزادے کاروباری شخصیت راجہ واجد فاروق نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں اپنے علاقے کے معززین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا راچڈیل کے مئیر کونسلر علی احمد اور کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد اور یوکے یورپ کی کاروباری شخصیت خالد چودھری نے خصوصی شرکت

راچڈیل رپورٹ۔ عارف چودھری
آزاد جموں کشمیر جڑائ کوٹلی سے محکمہ تعلیم کے سابق آفیسر سماجی مزہبی سیاسی شخصیت راجہ فاروق آئندہ ھونے والے بلدیاتی الیکشن میں ممبر ضلع کونسل کے لئے مسلم لیگ ن کے امیدوار ہیں آج انکے صاحبزادے کاروباری شخصیت راجہ واجد فاروق نے الیکشن کمپین کے سلسلے میں اپنے علاقے کے معززین کے اعزاز میں استقبالیہ دیا راچڈیل کے مئیر کونسلر علی احمد اور کیبنٹ ممبر کونسلر افتخار احمد نے خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں راجہ عنصر -راجہ طارق-راجہ افضل -ساجد قریشی -چودھری اعجاز بھٹی-چودھری عزیز بھٹی-راجہ شہپال-چودھری قیصر محمود -راجہ امتیاز-راجہ تاج -راجہ رزاق کڑمال -راجہ قیوم ٹموٹ -اضرار گجر-راجہ ابرار-راجہ آفتاب چوکی-راجہ رزاق چوکی-راجہ اصغر -راجہ غفارخان-راجہ ماجد چوکی-راجہ شاھد-راجہ ظہیر خان-راجہ اسد -ایاز کڑمال-راجہ افراز کڑمال- راجہ امن عنصر -راجہ عنصر کڑمال -کے علاوہ کشمیریوں نوجوانوں کی بڑی تعداد شامل تھی تلاوت قرآن پاک کا اعزاز راجہ عظیم کو حاصل ھوا نعت رسول مقبول کا اعزاز پاکستان سے آئے ھوئے معروف نعت خواں راجہ اسرار کے حصہ میں آیا اس موقع پر مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن بنیادی جمہوریت ہے اس سے ملک ترقی کرتے ہیں آپ اچھے لوگوں کو منتخب کریں تاکہ آپکے مسائل حل ھوں -کیبنٹ ممبر کونسلر پروفیسر افتخار احمد کا کہنا تھا کہ آج کا اجتماع بتارھاھے کہ بلدیاتی الیکشن کتنے ضروری ہیں کیونکہ عوام کے مسائل ھمیشہ لوکل طور پر حل ھوتے ہیں میں آزاد جموں کشمیر کی حکومت سے درخواست کرتا ھوں کہ وہ غیر جانبدار بلدیاتی الیکشن کروائیں یوکے بر طانیہ کی مشہور کاروباری مزہبی شخصیت چودھری خالد محمود نے کہا کہ بلدیاتی نمائندے جمہوریت کا حسن ھے الیکشن کمشنر پاکستان اور آزاد کشمیر کو چاہئے کہ کوئ بھی الیکشن ایسے غیر جانبدار کرائیں جائیں جس سے ہارنے والے امیدوار بھی کھلے دل سے اپنی ہار مانے -کیونکہ ہر الیکشن میں ہارنے والا امیدوار کہتا ہے دھاندلی ھوئ ھے راجہ قیوم -حاجی مہتاب اور حافظ رفاقت کا کہنا تھا ھمارے علاقے کو راجہ فاروق جیسا نمائندہ چاہئے جنہوں نے علافے کی عوام اور انکی فلاح و بہبود کے لئے اپنی زندگی کا مشن بنایا ھوا ھے میزبان راچڈیل کی کاروباری شخصیت راجہ واجد فاروق نے انکی درخواست پر مختصر وقت میں کشمیری کمیونٹی کی

اتنی زیادہ تعداد میں شرکت پر شکریہ ادا کیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں