راچڈیل رپورٹ عارف چودھری
راچڈیل کی کاروباری مزہبی شخصیت سپورٹس سے محبت کر نے والے سید خالد عباس -سفیان خالد اور کاروباری شخصیت محمد ذبیر دیس ڈائرکٹ کی کاوشوں سے راچڈیل میں ہر سال انڈور گراؤنڈ اور اؤٹ ڈور کرکٹ ٹورنامنٹ منعقد ھوتا ھے آج ٹورنامنٹ کے اختتام پر راچڈیل کے سینٹ این پارش ہال میں تقسیم انعامات کی پروقار تقریب منعقد ھوئی مئیر راچڈیل کے علاوہ ڈپٹی لیڈر عدالت علی کونسلر شکیل احمد کونسلر رانا فیصل کونسلر ارم فیصل کونسلر سردار شاھد کونسلر ثمینہ ظہیر کونسلر پروفیسر افتخار احمد یوکے یورپ کی کاروباری شخصیت چودھری خالد محمود -نزاکت خان سالیسٹر -چودھری نواز انڈس- کمیونٹی کے افراد اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں نے شرکت کی ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے والوں کو شیلڈز بھی دی گئیں ونر ٹیم کے کپتان حاجی ارشد اور رنرز ٹیم کو کو کپ اور انعامی رقم بھی دی گئ ٹورنامنٹ کے روح رواں اور چیف کوآڈینیٹر سید خالد عباس نے کہا پچھلے سال ھم نے انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کرایا تھا جو بہت کامیاب رھا اس لی اس سال انڈور اور اؤٹ ڈور ٹورنامنٹ کروایا جس میں عوام کی دلچسپی قابل دید تھی ٹورنامنٹ کے ساتھی آرگنائزر کاروباری شخصیت محمد ذبیر کا کہنا تھا کہ ھمارے دونوں کرکٹ ٹورنامنٹ کا مقصد اپنے نوجوان بچوں کو سٹریٹ کرائم سے بچا کر صحت مند سرگرمیوں کی جانب کرنا اور اصلاح کرناھے ھم سید خالد عباس کے اس ٹورنامنٹ کو آرگنائزر کرنے پر مبارک دیتے ہیں کرکٹ ٹورنامنٹ ارگنائزیشن کے میڈیا ایڈوائزر محمد زاھد نے کہا کہ یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو کھیلوں کی طرف راغب کرنے کا ھے اگلے مہینے ھم ایک اور انڈور کرکٹ ٹورنامنٹ کروا رھے ہیں سینئر کھلاڑی اور ایمپائر سہیل رانا نے سید خالد عباس کو کامیاب ٹورنامنٹ کرانے پر خراج تحسین پیش کیا کونسلر ثمینہ ظہیر نے ٹورنامنٹ کو کامیاب کرانے کا کریڈٹ خالد بھائ کو دیا اور کہا کہ راچڈیل کونسل کی طرف سے ھم ھمیشہ انکی معاونت کرتے رہیں گے مہمان خصوصی مئیر راچڈیل کونسلر علی احمد ھم نے تمام کھلاڑیوں کو ٹرافیاں ملنے پر مبارک باد دی اور آرگنائزر سید خالد عباس کی کاوشوں کو سراھا آخر میں مہمانوں کی تواضع لاھوری کھانوں سے کی گئ