مانچسٹر ( نوید خان کی رپورٹ )،قادریہ جیلانیہ اسلامک سینٹر مانچسٹر میں امیر حمزہ سوسائٹی،انجمن غلامان داتا صاحب کے زیر اھتمام سیدنا داتا علی ھجویری رحمتہ اللہ کے سالانہ عرس پاک کی روح پرور تقریب زیر سرپرستی علامہ وقار بیگ قادری منعقد ھوئی،جسمیں قاری جاوید اختر چشتی،صاحبزادہ حافظ نعمان طاھر، بزرگ ثناخوان صوفی محمد حسین طارق قادری،محمد داؤد،الحاج طارق بیگ سبطین علی قادری، کمال سہروردی اور پاکستان سے تشریف لائے نعت خواں محمد عمر قادری اور کثیر تعداد میں اھل ایمان نے شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی معروف مزھبی سکالر علامہ محمد شاہجہان مدنی تھے تلاوت کلام پاک کے بعد معروف ثناخوانوں نے گلہائے عقیدت بحضور سرور کائنات و ھدیہ مناقب پیش کرنے کی سعادت حاصل کی جس نے محفل میں موجود افراط پر وجدانی کیفیت طاری کردیں
آخر میں معروف مزھبی سکالر علامہ محمد شاہجہان مدنی نے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ اِمامِ طریقت‘ رہبرِ شریعت‘ علومِ ظاہروباطن کے مرشد ِکامل سیدنا علی بن عثمان المعروف داتاگنج بخش ہجویری جلابی عظیم المرتبت اولیاء میں سے ہیں۔
حضرت داتا صاحب تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھا ٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا۔اسلام کے آفاقی پیغام کو عملی طور پر اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے پیش کرتے ھوئے ھزاروں غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا یہی وجہ ھے
آج 979سال بعد بھی داتا علی ھجویری کے علمی ،فکری،اعتقادی،
روحانی اور انسانی خدمت اور احترام انسانیت اور تزکیہ نفس کے حوالے سے ظاھری اور باطنی فیضان جاری و ساری ھے اور آپ کا مزار اقدس فاذکرونی اذکرکم کی عملی تفسیر پیش کرتے ھوئےمرجع خلائق خاص و عام ھے
ضرورت اس امر کی ھے کہ انکی یادوں کے چراغ جلانے کیساتھ انکے تعلیمات کو جو نہ صرف امت مسلمہ بلکہ انسانیت کی مشترکہ وراثت ہیں عملی طور پر اپنا کر اسلام کی آفاقی تعلیمات سے متلاشیان راہ حق اور اغیار کو دعوت نظارہ فراھم کریں یہی حالات کا تقاضا اور وقت کی ضرورت ھے
تقریب کے آخر میں عالم اسلام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کے بعد شرکاء کی تواضع کھانے اور مفرحات سے کی گئی۔
