ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔
سیسلی(انٹرنیشنل ڈسک)اردو گلوبل کے مطابق اکرام الدین نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان کے خلاف قانونی کارروائی کرے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک طالبان نے ہمیشہ ملک کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی ہے اور اس وقت ھی کر رہے ہیں جس پر ایجنسیوں کو نوٹس لینا چاہیے اسلام کے نام پر ملک کو نقصان پہنچانا اور عوام کے ساتھ ظلم و زیادتی کرنا کونسی انسانیت ہے انہوں نے کہا کہ سوات اور خیبر پختون کے دیگر علاقوں میں ایک دفعہ پھر کالعدم تحریک طالبان نے دہشتگردی کی کاروائیاں تیز کر دی جو قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ملک میں امن و امان کی صورتحال پر غور کی اشد ضرورت ہے۔ اکرام الدین نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ افواج پاکستان، اور دیگر ایجنسیوں سے مطالبہ ہے کہ کالعدم تحریک طالبان کیخلاف قانونی کارروائی کرے تا کہ سوات اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں میں کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے جاری دہشت گردی کا خاتمہ ہو سکے انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر اداروں نے جو قربانیاں دی ہیں وہ تاریخ ہ میں ہمیشہ یاد رکھی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ ملکی عوام سے بھی مطالبہ ہے کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں افواج پاکستان اور دیگر ایجنسیوں کا ساتھ دیں تا کہ دہشتگردی اور انتہا پسندی سے ہم سب کو نجات مل سکے۔