سی او اردو گلوبل میڈیا نیٹ ، اوپن کچن مانچسٹر محمد شہزاد علی مرز کی سالگرہ یوکے میں نہایت جوش و خروش کے ساتھ منائی گئی

Spread the love

جہلم سے محمد نوید راجہ کی رپورٹ : سی او اردو گلوبل میڈیا نیٹ ،چیرمین اوپن کچن مانچسٹر،سی او زندگی ویلفیئر سوسائٹی اور مختلف شعبہ ہائے جات سے تعلق رکھنی والی کمیونٹی کے سربراہ محمد شہزاد علی مرزا کی سالگرہ گزشتہ روز مانچسٹر میں محترمہ رضیہ چوہدری اور یوجی آرٹ اینڈ کلچر ونگ کے زیر اہتمام نہایت جوش و خروش سے منائی گئی اور محمد شہزاد علی مرزا کے اعزاز میں یوکے مانچسٹر میں ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنی والی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اردو گلوبل میڈیا نیٹ ورک پاکستان ،یوجی نیوز میڈیا نیٹ ورک پاکستان کی پوری ٹیم ،زندگی ویلفیئر سوسائٹی پاکستان کی پوری ٹیم نے ان کے لیے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور ان کی سالگرہ پر مبارک باد پیش کی، پاکستان کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے ان کی کاوشوں کو بہت سراہا اور مزید ان کا کہنا تھا کہ محمد شہزاد علی مرزا جیسی شخصیت صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان جہلم میں ہمیشہ دکھی انسانوں کی فلاح و بہبود کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے بلکہ انہوں نے دیار غیر میں پاکستان کا نام بلند کیا ہے ۔یہی وجہ ہے کہ آج یوکے مانچسٹر کی ایک بڑی کمیونٹی نے ان کی سالگرہ اور ان خدمات کے اعزاز میں ایک گرینڈ پارٹی کا اہتمام کیا ہے ۔اور یہ پاکستانیوں کے لیے نہ صرف فخر کی بات ہے بلکہ جہلم کے لیے بہت بڑا اعزاز ہے کہ ہمارے جہلم سے تعلق رکھنے والے محمد شہزاد علی مرز کی کاوشوں نے ملک سے باہر رہ کر بھی پاکستان کا نام روشن کیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں