کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر  راچڈیل  میں سالانہ بین الثقافتی کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازنے کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

لندن رپورٹ عارف چودھری

کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر  راچڈیل  میں سالانہ بین الثقافتی کمیونٹی میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کو ایوارڈ سے نوازنے کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا ۔ راچڈیل کونسل کے مئیر کونسلر سید علی احمد ، ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی ، سابق رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم ،ملکہ برطانیہ سے OBE ایوارڈ یافتہ محمد حبیب اللہ ، کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ظلف احمد ، بولٹن یونیورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر زبیر ہینسلٹ ، کونسلر پروفیسر افتخار احمد ، سنٹر کی آفیسر غزالہ اور کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مئیر سید علی احمد نے کہا کشمیر یوتھ پروجیکٹ کے زیر اہتمام سالانہ ایوارڈ ان لوگوں کو دیا جاتا ہے جو سال بھر کمیونٹی کے لیے سخت محنت کرتے ہیں تاکہ وہ اچھے کام کو سالہ سال جاری رکھ سکیں میرے نزدیک سب فاتح ہیں۔ ڈپٹی لیڈر کونسلر عدالت علی نے کہا کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر بین الثقافتی کمیونٹی کو جوڑے رکھتی ہے اور پھر جو لوگ کمیونٹی کی خدمت کے لیے ہمہ وقت سرشار رہتے ہیں انہیں ایوارڈ سے نوازتی ہے ۔ سابق رکن یورپین پارلیمنٹ ڈاکٹر سجاد حیدر کریم نے کہا کشمیر یوتھ پروجیکٹ لمبے عرصہ سے اپنی مدد آپ کے تحت راچڈیل کے اندر کامیابی کے ساتھ نمایاں خدمات انجام دے رہی ہے جو ہم سب کے لیے قابل ستائش و فخر ہے ۔ چیف ایگزیکٹو کشمیر یوتھ پروجیکٹ زلف احمد نے کہا ایوارڈ سے نوازنے کا بنیادی مقصد یہ ہے  ایسے کام کو سراہا جائے جو برابری مساوات اور بین الثقافتی کمیونٹی کے لیے ہو اسی لیے آج جشن منایا جا رہا ہے ۔کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر میں پیشہ وارانہ خدمات انجام دینے والی غزالہ نے کہا کہ راچڈیل کے اندرکمیونٹی کے وسیع تر مفاد کے لیے جو بھی کام ہوتے ہیں انہیں سراہا جاتا ہےانکا مذید کہنا تھا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر میں بین الثقافتی کمیونٹی کے لیے ہم مختلف منصوبوں پر کام کرتے ہیں۔ کونسلر پروفیسر افتخار احمد نے کہا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ کی کارکردگی قابل ستائش ہے جو بین الثقافتی کمیونٹی کے لیے رنگ و نسل مذہب سے بالاتر ہوکر پیشہ ورانہ طرز عمل سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔بولثن یونیورسٹی کے پروفیسر زبیر ہینسلٹ نے کہا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر نے خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا انکا مذید کہنا تھا کہ کشمیر یوتھ پروجیکٹ سنٹر کونسل کی طرف سے مالی معاونت نہ ہونے کے باوجود نوجوان نسل کو مختلف شعبہ ہائے جات میں روزگار کے حصول میں آگے بڑھنے کے لیے مدد کرتے ہیں۔ ملکہ برطانیہ کی جانب سے OBE ایوارڈ یافتہ محمد حبیب اللہ کا کہنا تھا کہ کمیونٹی کے نوجوانوں کے لیے سنٹر جو انہیں نئے کاروبار کی شروعات روزگار کے حصول اور دیگر شعبہ جات میں آگے بڑھنے کے لیے ہر طرح کی مدد کرنے کو ممکن بناتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں