ڈریم لینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او چودھری شہزاد احمد کی جانب سے مقامی ہال میں ڈریم سمارٹ ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد

Spread the love

اولڈھم رپورٹ عارف چودھری
ڈریم لینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے سی ای او چودھری شہزاد احمد کی جانب سے مقامی ہال میں ڈریم سمارٹ ڈنر کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی مجید احمد خان گولڈ میڈلسٹ تھے قونصل جنرل طارق وزیر محمد شہزاد صادق ملک بریگیڈیئر عابد کبیر چیمہ فرحان الہی ڈاکٹر لیاقت ملک چودھری الطاف شاھد مرزا خرم بیگ -عاطف ریاض ملک – آغا سمیر انور – رانا رؤف -ملک محمد جبران انور کاشف جلیل چودھری تنویر انصاری ایم این اے احسان الحق باجوہ اور پاکستان یورپ یوکے سے رئیل سٹیٹ سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیتوں نے شرکت کی بر طانیہ اور پاکستان کی ممتاز ادبی شخصیت فرزانہ افضل شیخ نے نظامت کے فرائض انجام دئیےاس موقع پر میزبان ڈریم لینڈ مارکیٹنگ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے چیف ایگزیگٹیو چودھری شہزاد احمد نے کہا کہ ھم نے اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سمارٹ سٹی لاھور اور کیپیٹل سٹی اسلام آباد میں کامیاب پراجیکٹ کئے ہیں اور بہت جلد کراچی میں نیا پراجیکٹ لاؤنج کر رہے ہیں اوورسیز پاکستانی اعتماد سے ان پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں ہیڈ آف بزنس ڈیولپمنٹ سمارٹ سٹی بریگیڈئیر عابد کبیر چیمہ کا کہنا تھا کہ ھمارے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ہر بنیادی سہولتیں موجود ھے اور یہ سٹی کمیونٹی کے ہر طبقے کے لئے ہے کنٹری مینجر سمارٹ سٹی محمد شہزاد صادق ملک نے کہا کہ دو سو کنال پر مشتمل سٹی کو انٹر چینج کی سہولت بھی مل گئ ھے جس سے لوگوں کو بہت بڑی سہولت ھو گی ایزی ڈیجیٹل منی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر لیاقت ملک نے کہا کہ تمام اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی چاہئے الہی اسٹیٹ اینڈ بلڈ رز کے چیف ایگزیگٹیو فرحان الہی نے کہا کہ آج چودھری شہزاد نے ایک بہت ھی کامیاب ایونٹ کا انعقاد کیا جس سے اوورسیز پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت کا پتہ چلتا ھے ممبر قومی اسمبلی احسان الحق باجوہ نے چودھری شہزاد کو کامیاب پروگرام کرانے پر مبارکباد دی سالیسٹر بلال بابر سابق امیدوار مئیر گریٹر مانچسٹر چودھری اسلم کمبوہ نے بھی اوورسیز پاکستانیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو سراہا اور آج کا کامیاب پروگرام کرانے پر ڈریم لینڈ پرائیویٹ لمیٹڈ کے روح رواں شہزاد چودھری کو مبارکباد دی ملک محمد فیاض حیدر ریاست چودھری فیصل خوانزادہ نے کہا کہ سمارٹ سٹی اور کیپیٹل سٹی نے پاکستان میں رئیل سٹیٹ کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لئے لوگوں اعتماد دیا فرزانہ افضل منور نیازی ڈاکٹر حامد خان مشرقی کا کہنا تھا کہ آج پروگرام میں اوورسیز پاکستانیوں کی بھر پور دلچسپی کو دیکھ کر بہت خوشی ھوئ اسکا سہرا ڈریم لینڈ پرائیویٹ کمپنی لمیٹیڈ کے بانی چودھری شہزاد اور انکی ٹیم کو جاتا ھے پروگرام کے آخر میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والوں کو ایوارڈ دئیے گئے سینئر صحافی چودھری عارف پندھیر کو انکی خدمات پر لائف اچیومنٹ کے خصوصی ایوارڈ سے نوازا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں