مانچسٹر بین المذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی کا

Spread the love

: لندن نامہ – عارف چودھری

پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمن ممتاز سماجی ،سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے بین المذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اراکین برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان ،عمران حسین ، لوسی پال ،نونڈو مشرا ،مئیر گریٹر مانچسٹر اینڈی برنہم ، قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر طارق وزیر خان ، قونصل جنرل ترکیہ سیفی اوونر سیان ،ہائ شیرف لورین کرسٹن ،برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان ،مئیر راچڈیل کونسلر سید علی احمد ، مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات اور کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمن ممتاز سماجی ،سیاسی و کاروباری شخصیت چوہدری ہارون افضل کھٹانہ نے بین المذاہب کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کے اعزاز میں افطار پارٹی کا اہتمام کیا جس میں اراکین برطانوی پارلیمنٹ محمد افضل خان ،عمران حسین ، لوسی پال ،نونڈو مشرا ،-جیف سمتھ -انجیلا رینر -اینڈریو گوئین -مئیر گریٹر مانچسٹر اینڈی برنہم ، قونصل جنرل پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر طارق وزیر خان ، قونصل جنرل ترکیہ سیفی اوونر سیان Seyfi Onur Sayin-قونصل جنرل سپین Laura Garcia Alfaya قونصل جنرل آئر لینڈ Sarah Mangan Aider Mardenov Embasy Kazakhstan قونصل جنرل لیبیا Adel Albabaa قونصل جنرل عراق Abdullah ، قونصل جنرل اٹلی MATTEO CORRADINEiہائ شیرف لورین کرسٹن ،برطانوی ہاؤس آف لارڈز کے رکن واجد خان – لیڈر آف مانچسٹر سٹی کونسل Bev Craig ہائ شیرف گریٹر مانچسٹر Lorraine Christine Worsley Carter MBE ڈپٹی چیف کانسٹیبل Terry Woodsمئیر گریٹر مانچسٹر Andy Bur Burnham راچڈیل کونسلر سید علی احمد ، مئیر بری کونسلر شاہینہ ہارون لارڈ مئیر مانچسٹر Donna Ludforde مئیر بولٹن اختر زمان جموں کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹر نیشنل کے چئیر مین راجہ نجابت حسین کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر – کونسلر نائلہ شریف کے علاوہ دیگر سرکردہ شخصیات اور کمیونٹی نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنہم اور کاروباری شخصیت انیل مسرت نے افطار پارٹی کو بین المزاہب کمیونٹی کو ایک جگہ اکٹھا کرنے کو مفید قرار دیا – اور اس کا کریڈٹ چودھری ہارون افضل کھٹانہ کو دیا اراکین بر طانوی پارلیمنٹ افضل خان -بیرسٹر عمران حسین -اینڈریو گون نے کہا بین المزاہب کمیونٹی کے افراد افطار پارٹی میں موجود ہیں جس سے کمیونٹی کے اندر باہمی اتحاد و اتفاق پیدا ھوگا جو بین الثقافتی معاشرے کی عکاسی کرتا ھے اور ھم افطار پارٹی کا اہتمام کرکے محبت و یگانگت کا پیغام دیتے ہیں -قونصل جنرل طارق وزیر نے کہا پاکستانی مسلمان کمیونٹی کی پہچان ہے کہ ھم ماہ رمضان میں بین المزاہب کمیونٹی کو اکٹھا کر کے امن و محبت کا پیغام دیتے ہیں قونصل جنرل ترکیہ سیفی اوونر سیان نے بھی مسلمان بہن بھائیوں کے درمیان افطار پارٹی کو خوش آئند قرار دیا بری کونسل کی مئیر شاہینہ ہارون اور راچڈیل کے مئیر علی احمد مئیر بولٹن اختر زمان راجہ نجابت حسین نے بھی افطار پارٹی میں شریک بین المزاہب و ثقافتی کمیونٹی کی شرکت کو خوش آئند قرار دیا لارڈ واجد خان ممبر پارلیمنٹ نو نڈو مشرا -لوسی پال نے کہا کہ چودھری ہارون افضل کھٹانہ نے بین المزاہب اور ثقافتی اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے وابستہ افراد کو اکٹھا کر کے کمیونٹی کو خوبصورت پیغام دیا ہائ شیرف گریٹر مانچسٹر لورین کرسٹین ورسلی کارٹر لارڈ مئیر مانچسٹر ڈونا لوڈ فورس نے کامیاب افطار ڈنر کا کریڈٹ چودھری ہارون کھٹانہ کو دیا جنہوں نے اتنی بڑی شخصیات کو ایک جگہ پر اکٹھا کیا پاکستان کمیونٹی سینٹر کی مینجر اور ٹرسٹی عیشہ ممتاز نے بھی آج کے پروگرام میں شرکت کرنے والوں کا شکریہ ادا کیا میزبان چئیر مین پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر چودھری ہارون افضل کھٹانہ نے کہا ماہ رمضان میں انکی کوشش ہوتی ہے کہ بین المزاہب کمیونٹی کو اکٹھا کیا جائے جس میں مختلف مکتبہ فکر کے افراد اور عوام کے منتخب نمائندوں کو اکٹھا کیا جائے میری کوشش ہے کہ ہر سال اس میں پہلے سے زیادہ بہتری آئے میں تمام معزز مہمانوں کا دلی شکریہ ادا کرتا ھوں جنہوں نے دعوت قبول کرکے شرکت کی افطار پارٹی میں شریک افراد کی تواضع اعلی قسم کے روایتی ایشیائ کھانوں سے کی گئ

پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں بین المزاہب و ثقافتی کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کر کے ماہ رمضان کی فضیلت و اہمیت بارے آگاہی دینے بارے چودھری ہارون افضل کھٹانہ کی جانب سے کی گئ کاوش قابل ستائش و رشک ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں