برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کی قیادت میں اٹلی روم میں ویٹیگن سینٹ پیٹر چرچ میں پوپ فرانسس سے عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی پر گفت و شنید کی

Spread the love

رپورٹ عارف چوہدری
گریٹر مانچسٹر سے بین المذاہب گروپ نے رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کی قیادت میں اٹلی روم میں ویٹیگن سینٹ پیٹر چرچ میں پوپ فرانسس سے عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی پر گفت و شنید کی ۔رکن برطانوی پارلیمنٹ و شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ ہم سب کے لیے پوپ سے ملنا مفید تجربہ تھا ہم نے عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی خصوصآ پاکستان کے حالیہ سیلاب سے ہونے والی تاریخی تباہی بارے بات چیت کی جس پر پوپ فرانسس نے یقین دلایا کہ وہ اس بارے اپنا کردار ادا کریں گے  اور ہم نے انہیں یقین دلایا کہ خطہ ارض پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلیوں بارے اپنا کردار ادا کریں گے ۔ گریٹر مانچسٹر کے مئیر اینڈی برنم نے بھی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کا یقین دلایا ۔

بش آف مانچسٹر پروفیسر ڈیوڈ واکر نے کہا کہ پوپ سے ملاقات اچھی رہی انتہائی شفقت اور ملنساری سے پیش آئے ان سے ملاقات کا تجربہ انتہائی مفید رہا ہم ملکر ایسی حکمت عملی اپنائیں گے جس سے ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ سے کرہ ارض کو جن نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ہے اسے ٹھیک کیا جائے ۔ڈین آف مانچسٹر راجرز گووندر نے کہا کہ گریٹر مانچسٹر سے بین المذاہب کمیونٹی کے وفد کی پوپ فرانسس سے ملاقات کا حصہ بننا اچھا تجربہ رہا ہم واپس برطانیہ جا کر ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی وضع کریں گے تاکہ کرہ ارض پر زندگی بسر کرنے کے ماحول کو بہتر بنایا جا سکے ۔مانچسٹر سٹی کونسل کی لارڈ مئیر ڈونا لنفورڈ نے بھی مانچسٹر سٹی کونسل کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا ۔
گریٹر مانچسٹر کی بین المذاہب کمیونٹی کے  نمائندہ وفد کی پوپ فرانسس سے روم میں ملاقات عالمی سطح پر ہونے والی ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے واضح حکمت عملی طے کرنے کی جانب اہم قدم ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں