وزیراعظم شہباز شریف نے لندن میں برطانیہ کے شاہ چارلس سوم اور وزیر اعظم رشی سونک سے ملاقات کی۔

Spread the love

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دولت مشترکہ کے رکن ممالک سے مل کر کام کرنے کیلئے کوشاں ھے لندن عارف چودھری )
وزیراعظم شہباز شریف سے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ کی ملاقات ہوئی۔
اعلامیہ کے مطابق ملاقات دولت مشترکہ رہنماؤں کے اجلاس کی سائیڈلائنز پر ہوئی۔
اس موقع پر شہباز شریف نے کہا کہ تنظیم کو موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانان کا کردار اجاگر کرنے کےلیےفعال کرناچاہیے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان دسویں کامن ویلتھ یوتھ منسٹریل اجلاس کی میزبانی کرے گا۔
اجلاس پاکستان میں غیرمعمولی سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث موخر ہوا تھا۔
شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب سے پاکستان کی معیشت اور انفرااسٹرکچر کو شدید نقصان پہنچا۔
وزیراعظم نے سیکرٹری جنرل دولت مشترکہ کو پاکستان کے دورے کی دعوت دی، پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ نے پاکستان کا جلد دورہ کرنے کا یقین دلایا۔
یہ ملاقات دولت مشترکہ کے رہنماؤں کے اجلاس کے موقع پر ہوئی۔ وزیراعظم نے برطانوی بادشاہ کی تاج پوشی کی تقریب کے شاندار انتظامات پر مبارک باد دی۔
انہوں نے پاکستان میں تباہ کن سیلاب میں برطانیہ کی مدد کو سراہا اور شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں