ہارونیہ اسلامک سنٹر راچڈیل میں دربار عالیہ بگھار شریف کا سالانہ زیر انتظام عرس مبارک انجمن محبین مشائخ بگھار شریف نے کیا۔ روحانی محفل کی صدارت پروفیسر ڈاکٹرپیر ساجد الرحمٰن ہوا
عارف چوہدری
ہارونیہ اسلامک سنٹر راچڈیل میں دربار عالیہ بگھار شریف کا سالانہ زیر انتظام عرس مبارک انجمن محبین مشائخ بگھار شریف نے کیا۔ روحانی محفل کی صدارت پروفیسر ڈاکٹرپیر ساجد الرحمٰن ہوا۔ پیر فضیل عیاض قاسمی موہڑہ شریف ، علامہ ساجد ساجد ، علامہ عمر حیات قادری، مفتی عبد الرحمن نقشبندی نے اپنے خطاب سے محفل میں شریک افراد کے ایمان کو تازگی بخشی ۔ آقائے کائنات کی بارگاہ اقدس میں گلہائے عقیدت کے پھول سید الطاف شاہ کاظمی، قاری اسماعیل مصباعی ، قاری ظہیر اقبال، قاری سمندر خان، ارشد محمود قادری نے پیش کیے۔ پرفیسر ڈاکٹر پیر ساجد الرحمٰن نے کہا کہ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ ہمیں اپنی اولاد کو دین اسلام کی تعیلم ، اولیاء اللہ کی زندگی پر عمل پیرا ہونے کے ساتھ قرآن کریم کی تعلیمات ، آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے ۔ پیر فضیل عیاض قاسمی نے کہا کہ ہماری نئی نسل میں آقائے کائنات کا پیغام اور صوفیاء کرام کی جو باتیں پہنچ رہی ہیں اس سے دین اسلام کی مثبت تصویر کشی اور ترویج ہو رہی ہے۔ مفتی قاری عبد الرحیم نقشبندی نے کہا کہ بزرگان دین کے فیض سے ہم سب فیضیاب ہو رہے ہیں۔ علامہ سجاد ساجد نے کہا کہ بزرگان دین کے ازکار وہ اللہ کی یاد کا سبب ہوتے ہیں۔ مولانا عمر حیات قادری نے کہا کہ نوجوان نسل کی حقیقی تربیت کے لیے ضروری ہے کہ ہم انہیں قرآن کریم کی تعلیمات، آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے اور صوفیاء کرام کی زندگی بارے آگاہی دیں ۔ حاجی ظفر ، ماجد حسین اور سید الطاف شاہ کاظمی محفل میں شریک افراد کو آقائے کائنات کی تعلیمات بتائے ہوئے راستے پر عمل کرنے سے ہی نجات کا راستہ ہے جسے اپنا کر ہم آخرت سے سنوار سکتے ہیں ۔ سیکرٹری اطلاعات انتظامیہ ارشد محمود بگھاروی نے محفل میں شریک مہمانوں اور محبین مشائخ بگھار شریف کا دلی شکریہ ادا کیا ۔
محبین مشائخ بگھار شریف نے برطانیہ میں بسنے والی نوجوان نسل کو دین اسلام آقائے کائنات کی برائے ہوئے راستے اور اولیاء اللہ کی سوانح عمری کی تعلیمات سے آگاہی دینے کے لیے روحانی محفل کا انعقاد قابل ستائش ہے