مانچسٹر رپورٹ۔ عارف چودھری
سکالرز سکولز سسٹم کے تحت ہونہار طلبہ کو لیپ ٹاپ دینے کی تقریب سکالرز سکول سسٹم مانچسٹر کیمپس میں منعقد ہوئی جس میں سکالرز سکولز سسٹم کے سو فیصد حاضری اور سو فیصد پاس ریٹ حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کو تعریفی سرٹیفکیٹس اورلیپ ٹاپ دیے گئے ، جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی برطانوی پارلیمنٹ کی رکن یاسمین قریشی تھیں ، سی ای او سکالرز سکولز سسٹم زاہد بھٹی۔ ڈائریکٹر ایڈمیشن نبیل شیخ ۔ہیڈ آف ایچ آر اشوک کمار ۔سائمن جونز۔ سمیت سکالرز سکولز سسٹم کی دیگر مینجمنٹ نے شرکت کی
۔
اس موقع پر سی ای او سکالرز سکولز سسٹم زاہد بھٹی نے بتایا کہ سکالرز سکولز سسٹم کا پہلا کیمپس 2006 میں برمنگھم میں قائم ہوا جس کے بعد لندن۔ مانچسٹر۔ اور بریڈفورڈ کے کیمپس بنائے گئے سکالرز سکولز سسٹم لیڈز یونیورسٹی کی طرز پر کام کرتا ہے اور یہ طلباء کو بزنس مینجمنٹ اور ہیلتھ اینڈ سوشل کیٔر کے کورسز فراہم کرتا ہے وہ خواتین جو کہ گھریلو خواتین ہیں ان کے لیے بھی ہمارے پاس کئی اچھے کورسز موجود ہیں جن کے ذریعے وہ اپنی صلاحیتوں میں نکھار لا کر ایک باروزگار معزز شہری بن سکتی ہیں ، ہیڈ آف ایچ آر اشوک کمار ۔سائمن جونز ۔پروفیسر ezendu Atiwa .ڈائریکٹر ایڈمیشن نبیل شیخ ۔یاسر اعجاز اور رباب زہرہ نے سکالرز سکول سسٹم میں مختلف کورسز کے حوالے سے طلباء اور شرکاء کو آگاہ کیا ، اس موقع پر ممبرپارلیمنٹ یاسمین قریشی نے سکالر سکولز سسٹم کےمختلف شعبہٴ جات کا دورہ کرتے ہںوئے ان کی کاوشوں کوسراہا ۔ بعدازاں سی ای او زاہد بھٹی نے میڈیا کے نمائندوں کو تفصیلا سکالرسکول سسٹم کے اغراض و مقاصد سے متعلق بریفنگ دی
