بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عمار گلوبل ایجوکیشن انٹرنیشنل کنسلٹنٹسی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عمار نے AL-WALI ریسٹورنٹ مانچسٹر میں انٹرنیشل سٹوڈنٹ سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بر طانیہ بھر سے سٹوڈنٹس نے شرکت کی
مانچسٹر رپورٹ -عارف چودھری
بر طانیہ اور پاکستان کے ممتاز ماہر تعلیم ڈاکٹر عمار گلوبل ایجوکیشن انٹرنیشنل کنسلٹنٹسی کے چیف ایگزیگٹیو ڈاکٹر عمار نے AL-WALI ریسٹورنٹ مانچسٹر میں انٹرنیشل سٹوڈنٹس کلب کے سالانہ سالانہ ڈنر کا اہتمام کیا جس میں بر طانیہ بھر سے اوورسیز سٹوڈنٹس نے شرکت کی اس موقع پر سی ای او گلوبل ایجوکیشن انٹرنیشنل کنسلٹنٹس اور میزبا ن ڈاکٹر عمار کا کہنا تھا کہ آج کا انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کلب کا سالانہ ڈنر کا مقصد اوورسیز سٹوڈنٹس کو انکو درپیش مشکلات میں انکی مدد اور گائیڈنس تھا تعلیم کے لئے آئے ہوئے اوورسیز سٹوڈنٹس کو رہائش نوکری اور ویزہ کی منتقلی جیسے مسائل کے حل کے لئے انکو تجاویز دیں انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کلب کی مینجر یا شا -اور دوسرے عہیدیدار عائشہ اور نیہا نے اوورسیز سٹوڈنٹس کلب کے متعلق طلباء و طالبات کو تفصیل سے بتایا کہ کلب آپ کو کون سی سہولتیں فراہم کر تا ھے انہوں نے مزید کہا کہ پہلے مختلف کالجوں میں آنے والے طلباء طالبات کو صیح گائیڈ لائن نہیں ملتی تھی جس سے بہت مشکلات ہوتی تھیں لیکن انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کلب کے سی ای او ڈاکٹر عمار اور انکی ٹیم نے سٹوڈنٹس کو درپیش مشکلات میں انکا ساتھ دیا جس سے ادارے کا نام بہت عزت سے دیکھا جاتا ھے ڈنر میںُُموجود اوورسیز سٹوڈنٹس نے انٹرنیشنل سٹوڈنٹس کے کام کو سراہا
