سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد افضل ملک مرحوم کی حقیقی بہن مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی

Spread the love

سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد افضل ملک مرحوم کی حقیقی بہن محمد فیصل عرف بٹو کی والدہ اور سابق کونسلر اضرار افضل ملک اور کاروباری شخصیت فواد افضل ملک کی پھوپھی ساجدہ فیاض مختصر علالت کے بعد اپنے خالق حقیقی سے جا ملی
مانچسٹر (عارف چوہدری)
زندگی اور موت کا کڑوا ذائقہ ہر جاندار شئے نے چھکنا ہے اللہ تعالیٰ کی پیدا کردہ مخلوق سے کئ انسان ایسے ہوتے ہیں جو اپنی حیات میں خلق خدا کی فلاح و بہبود کے لیے آقائے کائنات کے بتائے ہوئے راستے پہ چلکر رفاعی کاموں میں اپنا نام پیدا کرتے ہیں کہ روح نکل جانے کے بعد بھی انکا نام زندہ رہتا ہے ایسی ہی ایک بہادر نڈر اور خواتین کے حقوق کی علمبردار ۔ سابق ممبر پنجاب اسمبلی حاجی محمد افضل ملک مرحوم کی ہمشیرہ – محمد فیصل عرف بٹو کی والدہ سابق چیف کونسلر اضرار افضل ملک برمنگھم کی کاروباری شخصیت فواد افضل کی پھوپھی محترمہ ساجدہ فیاض مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں انکی موت نے کمیونٹی کو افسردہ کر دیا خصوصاً ایسی خواتین جنکے مسائل کو حل کروانے میں انہوں نے دن رات ایک کر دیا تھا وہ خواتین انکی وفات پر سخت رنجیدہ ہیں لیکن انکا کہنا تھا کہ بحیثیت مسلمان ہمارا ایمان ہے کہ ہر شئے فانی ہے ہم کمیونٹی اور خصوصاً خواتین کے لیے انکی خدمات مدتوں یاد رکھی جائیں گی اور نام سنہرے حروف سے لکھا جائے گا ۔ ۔ مرحومہ کو گجرات کے مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا گیا ہے۔ دعائے رب العالمین ہے کہ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمانے کے ساتھ شفاعت و دیدار حبیب کریم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نصیب کرے آمین ثم آمین انکی وفات پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -لارڈ واجد خان لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار -مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان مئیر بولٹن راجہ ایوب – سینئر صحافی سہیل انجم ملک چودھری عارف پندھیر کاروباری شخصیت رانا امتیاز احمد -محمد عارفین اولڈھم کونسل کی لیڈر عروج شاہ ڈپٹی لیڈر شاھد مشتاق نے انکے بیٹے محمد فیصل بٹو اور انکے بھتیجوں سابق کونسلر اضرار افضل ملک اور فواد افضل ملک سے تعزیت کا اظہار کیا اور دعا کی کہ مرحومہ کو جنتالفردوس میں جگہ دے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں