پاکستان ریل اسٹیٹ میں مشہور برانڈ پارک ویو سٹی نے برطانیہ کے شہر اولڈھم گریٹر مانچسٹر میں آفس کا افتتاح

Spread the love

پاکستان ریل اسٹیٹ میں مشہور برانڈ پارک ویو سٹی نے برطانیہ کے شہر اولڈھم گریٹر مانچسٹر میں پاک رئیل اسٹیٹ کے سی ای او سید رضوان ہاشمی جو کہ پارک ویو سٹی مانچسٹر اور نارتھ ویسٹ کے سیلز پارٹنر ہیں اور عاطف ملک اور فرید ذکا باجوہ کے ساتھ نارتھ ویسٹ کے آفس کا افتتاح کیا پاکستان کے بین الا قوامی نامور سابق کرکٹر و کپتان وقار یونس کی خصوصی شرکت


رپورٹ عارف چودھری
پاکستان ریل اسٹیٹ میں مشہور برانڈ پارک ویو سٹی نے برطانیہ کے شہر اولڈھم گریٹر مانچسٹر میں پاک رئیل اسٹیٹ کے سی ای او اور پارک ویو سٹی مانچسٹر اور گریٹر مانچسٹر کے سیلز پارٹنر سید رضوان ہاشمی اور عاطف ملک اور فرید ذکا باجوہ کے ساتھ نارتھ ویسٹ کے آفس کا افتتاح کیا پاکستان کے بین الا قوامی نامور سابق کرکٹر و کپتان وقار یونس نے خصوصی شرکت کی مہمانوں کے آنے پر انہیں پھولوں کے گلدستے دئے گئے اور ہار بھی پہنائے گئے اور کیک بھی کاٹا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی پاکستان کرکٹ کے سابق کپتان وقار یونس کا کہنا تھا کہ میں کاروباری شخصیات رضوان ہاشمی اور عاطف ملک کا پارک ویو اولڈھم آفس کھلنے پر اپنے استقبال کرنے پر شکریہ ادا کرتا ھوں پارک ویو سوسائٹی پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کا نام ھے گھر بنانا ھو یا کمرشل سرمایہ کاری کرنے ھو آپ پارک ویو میں اعتماد سے کر سکتے ہیں مانچسٹر کی مشہور کاروباری شخصیت اور پارک ویو نارتھ ویسٹ انگلینڈ کے سیلز ایجنٹ میزبان سید رضوان ہاشمی نے تمام مہمانوں کا انکے آفس اولڈھم میں آنے پر شکر یہ ادا کیا اور مزید کہا کہا کہ میں پارک ویو گروپ کا شکر گزار ھوں کہ انہوں نے مجھے نارتھ ویسٹ برطانیہ کا نمائندہ مقرر کیا انشااللہ میں انکے اعتماد پر پورا اتروں گا اور میں پاکستانی کمیونٹی سے امید کرتا ھوں کہ وہ پاکستان میں محفوظ سرمایہ کاری کرکے اپنے لئے فائدہ اور اپنے ملک پاکستان جسکو اس وقت زرمبادلہ کی بہت ضرورت ھے اسکی بھی خدمت کریں گے بر طانیہ کی رئیل اسٹیٹ کے ٹائیکون عاطف ملک نے کہا کہ پارک ویو ٹیم کو برطانیہ میں کوئ بھی سپورٹ کی ضرورت ھوئ تو میری خدمات حاضر ہیں پارک ویو کے ڈائریکٹر سیلز اینڈ مارکیٹنگ فرید ذکا باجو کا کہنا تھا کہ میں پہلے پارک ویو سٹی مانچسٹر اور نارتھ ویسٹ کے سیلز پارٹنر سید رضوان ہاشمی کا آج کی پروقار تقریب منعقد کر نے پر شکر گزار ھوں ان کا بر طانیہ میں بہت بڑا نام ھے پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وقار یونس کا بھی خصوصی شکر گزار ھوں کہ وہ پارک ویو کے آفس کی تقریب میں شرکت کے لئے آئے امید ھے پاکستانی کمیونٹی ھم پر اعتماد کرکے پارک ویو کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کرے گی ھم یقین دلاتے ہیں کہ آپکی رقم محفوظ بھی ھوگی بلکہ آپ منافع بھی کما سکتے ہیں برمنگھم کے سیلز پارٹنر چودھری عبدالرؤف اور دوسروں نے بھی پارک ویو کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کو محفوظ اور منافع بخش قرار دیا ریجنل مینجر پارک ویو سٹی کہکشاں نصیر نے بھی پاکسانیوں کو پارک ویو کے پراجیکٹ میں سرمایہ کاری کی ترغیب دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں