لندن رپورٹ عارف چودھری
پاکستان کے سابق فلم ساز قانون دان اکاؤٹینٹ محمد رفیق چوہان کے پوتے بین الاقوامی کاروباری سماجی شخصیت ذوالفقار چوہان کے اکلوتے لخت جگر طہٰ رفیق چوہان نے دھرم یونیورسٹی برطانیہ سے اعلیٰ نمبروں سے قانون کی ڈگری حاصل کر لی۔ ڈگری حاصل کرنے کی خصوصی تقریب میں شرکت کے لیے طاہا رفیق چوہان کے والدین ذوالفقار چوہان اور کاشفہ ذوالفقار پاکستان سے تشریف ۔ بیٹے کی اعلیٰ نمبروں سے قانون کی ڈگری حاصل کرنے پر انتہائی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ والدین کے لیے اولاد کی کامیابی دنیا کی ہر چیز سے زیادہ اہم ہے ہمیں طاہا پر فخر ہے کہ ہماری توقعات پر پورا اترا ۔ انکا مذید کہنا تھا کہ ہماری تمام والدین سے درخواست ہے کہ وہ اپنے بچوں کی تعیلم پر توجہ دیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر معاشرے کے اندر مثبت کردار کے ساتھ مستقبل کے معمار ثابت ہوں ۔ ذوالفقار چوہان کے بچپن سے سگے بھائیوں جیسے عارف چوہدری اور انکی اہلیہ روبینہ چوہدری نے بھی تقریب تقسیم اسناد میں شرکت کی اور طاہا رفیق چوہان کی تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اسکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا ۔ طاہا رفیق چوہان نے کہا کہ دوران تعیلم انہیں کئ مشکلات و مصائب کا سامنا کرنا پڑا لیکن والدین کی کمال راہنمائ و حوصلہ افزائی نے کبھی بھی ہمت ٹوٹنے نہیں دی ساتھ میں اللہ تعالیٰ کی خاص مدد شامل حال رہی جس سے آج کے یادگار لمحات نصیب ہوئے ۔ میری کوشش ہو گی کہ اب پیشہ وارانہ زندگی میں بھی والدین کی توقعات پر پورا اترنے کے لیے کوئ کسر باقی نہ چھوڑوں گا طاھا رفیق چوہان کے اعلیٰ نمبروں پر قانون کی ڈگری لینے پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان -ڈیبی ابرہام -ٹونی لائیڈ مانچسٹر کی لارڈ مئیر یاسمین ڈار مئیر اولڈھمُ ڈاکٹر ذاھد چوہان مئیر بلیک برن پرویز اختر مئیر بولٹن راجہ ایوب سینئر صحافی مزمل سہروردی -چودھری اسحاق چودھری فیاض بشیر -سہیل انجم ملک -اعجاز افضل شیخ -کاروباری شخصیت مال ون -ٹینتھ ایونیو کے چیف ایگزیگٹیو رانا امتیاز احمد -محمد اسحاق عزیز -سابق چیف کونسلر ضرار افضل ملک -فواد افضل ملک -محمد عارفین نے طاھا رفیق چوہان کو اعلیٰ نمبروں میں قانون کی ڈگری لینے پر ذولفقار علی چوہان اور انکی فیملی کو دلی مبارکباد دی
