مورخہ 12 جولائی 2023 ( صابرہ ناہیدبیورو چیف اردو گلوبل نیٹ ورک )۔ برینج بڈیز کیطرف سے سالانہ ڈنر اور عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں برنیج بڈیز کی ٹیم کے علاوہ مانچسٹر کی مشہور شخصیات نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا اہتمام برینج بڈیز کی سربراہ سیما شیخ نے کیا ۔ تقریب کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز نے تلاوت کلام پاک سے کیا ، نعت رسول مقبول پیش کی گئی ۔ نظامت کے فرائض ربیعہ شیخ نے خوبصورتی سے نبھائے اور تنظیم کا تعارف کراتے ہوئے بتایا کہ اس تنظیم کا آغاز تنظیم کی سربراہ سیما شیخ نے آج سے 11 سال پہلے کیا اور ابھی تک بڑی خوشی اسلوبی سے اس تنظیم کو چلاتی چلی آ رہی ہیں ۔ اس تنظیم کے ممبران کی تعداد اب تک 100 تک پہنچ چکی ہے ۔ جس میں بزرگ خواتین خصوصی طور پر شامل ہیں ۔ ہر منگل کو خواتین برینج کمیونٹی سنٹر میں جمع ہوتی ہیں اور مختلف قسم کی ایکٹیویز میں حصہ لیتی ہیں۔ جس میں ورزش ، معلوماتی پروگرام مثلا ذیابیطس ، کینسر اور دیگر بیماریوں کے بارے میں معلومات کی جاتی ہیں۔ خواتین کی سیر تفریح کے لئے مختلف سیاحتی مقامات پر لے کر جایا جاتا ہے ۔ برطانیہ اور پاکستان کے مختلف تہوار منائے جاتے ہیں چاہے وہ کوئین کی جوبلی ، وفات کے بڑے میں افسوس ہوں یا بادشاہ چارلس کی تاج پوشی کے یا پاکستانی آزادی یا دیگر تقریبات ہوں ۔ غرضیکہ یہ تنظیم دن بدن ترقی کرتی جا رہی ہے۔
تقریب میں مانچسٹر کی لارڈ میئر یاسمین ڈار اور لیڈی میئرس نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔ سیما شیخ نے دونوں کا بھر پور طریقے سے استقبال کیا ۔ لارڈ میئر نے اپنے خطاب میں سیما شیخ کی کاوشوں کو سراہا اور سیما شیخ کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا، وہ خواتین میں گھل مل گئیں اور خواتین کے ساتھ تصاویر کھنچوائیں۔
شاعرہ عابدہ شیخ نے لارڈ میئر یاسمین ڈار اور سیما شیخ کے اعزاز میں خوبصورت تعریفی شاعری پیش کی ۔ جسے خوب داد ملی۔اور دونوں کوتحائف پیش کئے۔ مشہور شاعرہ نغمانہ کنول شیخ نے پروگرام کی مناسبت سے پنجابی شاعری پیش کی جسے بہت سراہا گیا۔ سنگر زاہد کے خوبصورت گانوں نے محفل کو لوٹ لیا۔
خواتین کی پرفارمنس نے تقریب کو لوٹ لیا جس سے سیما شیخ کی خواتین کی بہبودی کے لئے کام کیے جانے کا خوب اندازہ ہوا کہ وہ اپنے گروپ کی خواتین کی خوشی کو کتنی اہمیت دیتی ہیں۔ تقریب کے آخر میں سیما شیخ نے اپنی رضا کار ٹیم اور لارڈ میئر یاسمین ڈار اور میئرس آمنہ ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ بعد ازاں پرتکلف عشائیہ پیش کیا
