بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت سعید چودھری کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے گھر کے لان میں پروقار تقریب اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا پاکستان سے آئے ھوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان شیڈو وزیر ممبر پارلیمنٹ افضل خان لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کی خصوصی شرکت
رپورٹ عارف چودھری
بر طانیہ کی ممتاز کاروباری سماجی شخصیت چودھری سعید عبداللہ کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے اپنے گھر کے لان میں پروقار تقریب اور ڈنر کا اہتمام کیا گیا پاکستان سے آئے ھوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان شیڈو وزیر ممبر پارلیمنٹ افضل خان لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار کی خصوصی شرکت دوسرے شرکت کرنے والوں میں ساہیوال کی کاروباری شخصیت طاہر رؤف چودھری -سابق ممبر پارلیمنٹ فیصل رشید -سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن -کونسلر شوکت علی -شاہ نواز خاں -ارباب اعظمُ خان -چودھری طارق-چودھری مسرت – چودھری نصیر ساہیوالی -چودھری عدیل ڈاکٹر اقبال مسلم لیگ ق برطانیہ کے صدر رضوان ہاشمی اور کمیونٹی کی چیدہ چیدہ شخصیات نے شرکت کی یوم آزادی اور سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا بیگم چودھری سعید اور بیگم ارباب اعظم خان نے لارڈ مئیر یاسمین ڈار اور حج کرنے پر ممبر برطانوی پارلیمنٹ افضل خان کو پھولوں کے گلدستے بھی پیش کئے اس موقع پر مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان کا کہنا تھا کہ آج چودھری سعید صاحب نے اپنے گھر یوم آزادی کی تقریب رکھی دیکھ کر دل خوش ھوا کہ دیار غیر میں اوورسیز پاکستانی اگست کا پورا مہینہ یوم پاکستان مناتے ہیں ممبر برطانوی پارلیمنٹ شیڈو وزیر افضل خان کا کہنا تھا کہ جشن آزادی منانا بہت خوشی کی بات ھے لیکن اس وقت دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں اور کشمیریوں کو اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے اور پاکستان کی معثیت کو بہتر کرنے کے لئے اتحاد کا مظاہرہ کرنا چاہئے -لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر یاسمین ڈار نے کہا کہ آج پاکستان ڈے کے پروگرام کا سہرا چودھری سعید کے سر ھے جس نے اتنی اچھی تقریب کا اہتمام کیا۔ پاکستان پر ہمیں فخر ھے اور رہتی دنیا تک ھم یوم آزادی مناتے رہیں گے مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت نے آج کی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان کو برطانیہ آنے پر خوش آمدید کہا -اور کمیونٹی کو یومُ آزادی کی مبارکباد دی صنم ریسٹورنٹ کے چیف ایگزیگٹیو حاجی عبدالغفار طارق گروپ کے چئیرمین چودھری طارق کا کہنا تھا کہ آج یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرنے پر چودھری سعید کے شکر گزار ہیں آج ھم جشن بھی منا رھے ہیں اور اپنے ملک کے لئے دعا بھی کر رھے ہیں کہ پاکستان کو بہت ترقی دے ھم دیار غیر میں رہ کر بھی ھمارا دل پاکستان میں بستا ھے سابق ممبر برطانوی پارلیمنٹ فیصل رشید اور پاکستان سے آئے کاروباری شخصیات طاہر رؤف چودھری اور شاہ نواز خان کا کہنا تھا آج یہاں جشن دیکھ کر یہی محسوس ھو رہا ھے کہ ھم پاکستان میں جشن منا رھے ہیں سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن اور کونسلر شوکت علی نے کہا کہ آج چودھری سعید نے یوم پاکستان کی تقریب گارڈن پارٹی میں تمام کمیونٹی کو اکٹھا دیکھ کر خوشی ھوئ چودھری سعید ھمیشہ تمام کمیونٹی کو اکٹھا رکھنے میں سب سے آگے ھوتے ہیں پرتگال کی مشہور کاروباری شخصیت سید خالد شاہ اور ارباب گروپ کے چئیرمین ارباب اعظمُ۔ خان نے آج کے فنکشن کو یاد گار قرار دیا اور کہا کہ دیار غیر میں ایسی تقریبات کا انعقاد تمام پاکستانیوں کو اکٹھا رکھنے میں بہت اہم کردار ادا کرتی ہیں آخر میں بیگم چودھری سعید عبداللہ کے لاھوری کھانوں سے لوگوں کی تواضع کی گئ
عارف چودھری مانچسٹر