( مانچسٹر سے غلام حسین کی رپورٹ:
برطانیہ میں مساجد دین کے ساتھ فلاحی اور تفریحی سرگرمیوں کا انعقاد کرتی ہیں مانچسٹر کی معروف مسجد دارلعلوم اسلامیہ لاننگ سائٹ میں خواتین اور بچوں کی تفریح کے لیے فن ڈے کا اہتمام کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں فیملیز نے شرکت کی بچوں کے جھولوں کے علاؤہ کھانے پینے کے سٹال لگانے گئے تھے دارلعلوم کے ٹرسٹی حاجی قربان نے اردو گلوبل بات کرتے ہوے کہا دین کی خدمت کے ساتھ ساتھ پبلک کی تفریح کے لیے پروگرام کا انعقاد کرتے ہیں تاکہ بچوں کی بہتر نشوونما ہو سکے اسکے علاؤہ دوسری کیمونٹی کو اچھا پیغام جائے
