سینٹ پیٹرز کمیونٹی گیدرنگ کے زیر اہتمام آ کسفورڈ پارک آشٹن فری فیملی فن ڈے منایا گیا مئیر ٹیم سائڈ کونسل تفہیم شریف کونسلر ڈیوڈ میک نیلی کونسلر جوائس بوورمین کمیونٹی لیڈر عطا الرسول کی خصوصی شرکت کی
رپورٹ عارف چودھری
سینٹ پیٹرز کمیونٹی گیدرنگ کے زیر اہتمام آ کسفورڈ پارک آشٹن فری فیملی فن ڈے منایا گیا مئیر ٹیم سائڈ کونسل تفہیم شریف کونسلر ڈیوڈ میک نیلی کونسلر جوائس بوورمین لیبر پارٹی کے یوتھ آفیسر اور نوجوانوں میں مقبول کمیونٹی لیڈر عطا الرسول -نکولا ووڈس -مہناز – کونسلر محمد کریم -اسٹیو کرو مپٹن اور ایمنڈا کی خصوصی شرکت کی فن ڈے میں شرکت کرنے والوں کو فوڈ اور آئس کریم کے فری کوپن دئے گئے کمیونٹی نے اہل خانہ و بچوں سَمیت شرکت کرکے ماحول کو رنگین بنانے کے ساتھ خوب لطف اندوز ہوئے بچوں کی تفریح کےلئے جھولے فن پاروں کے سٹالز کا خاص انتظام توجہ کا مرکز بنا رہا مئیر تفہیم شریف نے تمام سٹالوں میں جا کر معلومات لیں اس موقع پر مئیر کونسلر تفہیم شریف کا کہنا تھا کہ آج کے فن ڈے میں کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد کی شرکت دیکھ کر خوشی ھوئ -آج کے پروگرام کے منتظم خاص طور پر کونسلر ڈیوڈ میک نیلی نوجوان کمیونٹی لیڈر عطا الرسول اور دوسرے مبارک باد کے مستحق ہیں کہ برطانیہ میں آجکل کمیونٹی میں لی ونگ کرائسس اور دوسرے مسائل سے دوچار کمیونٹی کے لئے ایسی تقاریب کا منعقد ھونا خوش آئند ھے منتظم کونسلر ڈیوڈ۔ میک نیلی نوجوان لیبر پارٹی راہنما عطا الرسول کا کہنا تھا کہ۔ ہر سال کی طرع اس سال بھی ھم نے کمیونٹی کی فیملیوں کے لئے فن ڈے کا اہتمام کیا آجکل بچوں کو چھٹیاں بھی ہیں موسمُ بھی اچھا ھے لوگ انجوائے کر رہے ہیں ھمارا مقصد بھی یہی تھا کہ ہر کمیونٹی کے لوگ ایک چھت تلے اکٹھے ھوں ھم مئیر تفہیم شریف کے بھی شکر گزار ہیں کہ وہ یہاں تشریف لائ کونسلر جوائس بوورمین اور کونسلر محمد کریم نے آج کے فن ڈے کو عوام کے لئے خوش آئند قرار دیا اکٹھے
