اولڈھم کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیتوں حاجی محمد یوسف بندوری اورحاجی محمد جمروز کی سربراہی میں اعلیٰ سطع وفد جس میں ڈپٹی کمشنر چودھری غلام محی الدین -ہیڈ ماسٹر حاجی محمد رفیق -مال آفیسر چودھری محمد اقبال وائس چئیر مین راجہ ظہور حسین نے اولڈھم کے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان سے انکے چیمبر میں ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے ماہرانہ رائے لینے پر اتفاق
لندن رپورٹ عارف چودھری
اولڈھم کی ممتاز سماجی سیاسی شخصیتوں حاجی محمد یوسف بندوری اورحاجی محمد جمروز کی سربراہی میں اعلیٰ سطع وفد جس میں ڈپٹی کمشنر چودھری غلام محی الدین -ہیڈ ماسٹر حاجی محمد رفیق -مال آفیسر چودھری محمد اقبال -وائس چئیر مین راجہ ظہور حسین نے اولڈھم کے مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان سے انکے چیمبر میں ملاقات کی باہمی دلچسپی کے امور پر ایک دوسرے سے ماہرانہ رائے لینے پر اتفاق ھوا وفد میں شامل دوسرے افراد میں شامل چئیرمین چودھری عبدالرحمان خیال -چئیرمین مدینہ مسجد حاجی ظفر اقبال -محمد شریف -ماسٹر فضل داد -حاجی محمد تسلیم -حاجی لیاقت علی-حاجی زمرد – خاور اعجاز شامل تھے بعد میں حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز کی جانب سے مقامی ہال میں تمام مہمانوں اور لوکل کمیونٹی کے چیدہ چیدہ شخصیات کو ڈنر بھی دیا گیا جس کے مہمان خصوصی مئیر اولڈھم ڈاکٹر زاھد چوہان تھے اس موقع پر مئیر اولڈھم نے تمام مہمانوں کو اپنے چیمبر میں خوش آمدید کہا اور کہا کہ وفد سے ملاقات پر بہت خوشی ھوئ میں نے مئیر بننے کے بعد کہا تھا کہ میرا آفس کمیونٹی کے لئے کھلا ھے آج حاجی محمد جمروز اور حاجی محمد یوسف کو پاکستان کشمیر سے آئے مہمانوں کو ملانے پر شکریہ ادا کرتا ھوں ڈپٹی لیڈر اولڈھم کونسل کونسلر شاھد مشتاق کا کہنا تھا کہ ھم کمیونٹی لیڈرز حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز کو پاکستانی وفد سے ملانا اور ڈنر دینے پر شکر گزار ہیں اس موقع پر حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز نے کہا کہ وفد کے ساتھ مئیر اولڈھم کے ساتھ مل کر پوری کوشش ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کی ترقی کے لئے مل جل کر کام کریں ھم مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان کے شکر گزار ہیں کہ ہمیں اپنے مئیر پارلر میں دعوت دی اور ھمارے ڈنر میں شرکت کی وائس چئیرمین راجہ ظہور حسین اور ہیڈ ماسٹر حاجی محمد رفیق نے کہا کہ ھم حاجی محمد یوسف بندوری اور حاجی محمد جمروز کے شکر گزار ہیں کہ انکی سربراہی میں مئیر سے ملاقات کی اور انکے عیشائیہ دینے پر بھی شکر گزار ہیں -ہمارا آنے کامقصد اولڈھم اور آزاد کشمیر کے تعلقات کو دوبارہ بحال کرنے اور ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو بڑھانے پر اتفاق ھوا چئیرمین چودھری عبدالرحمان خیال چئیرمین حاجی ظفر اقبال مال آفیسر چودھری محمد اقبال کا کہنا تھا کہ ہمیں برطانیہ میں کسی اہم منصب پر فائز پاکستانی و کشمیری نثراد کو دیکھ کر دلی خوشی ھوتی ھے کیونکہ اس سے وہ برطانیہ کی ترقی کے ساتھ مادر وطن کی ترقی میں بھی کردار ادا کر سکتے ہیں
