چوہدری محمد لطیف کی جانب سے پرمروز بنک سینٹر میں فیملی فن ڈے  کا اہتمام کیا گیا

Spread the love

اولڈہم کمیونٹی کو ذہنی و جسمانی صحت مند رکھنے کے لیے قائم peaceful mind آرگنائزیشن کے بانی وچیف ایگزیگٹیو چوہدری محمد لطیف کی جانب سے پرمروز بنک سینٹر میں فیملی فن ڈے  کا اہتمام کیا جس میں ساؤتھ ایشین ثقافت کو اجاگر کیا گیا ۔مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان اور کونسل لیڈر عروج شاہ کی خصوصی شرکت۔ ڈھول کی تھاپ پر استقبال۔

رپورٹ عارف چوہدری
اولڈہم کمیونٹی کو ذہنی و جسمانی صحت مند رکھنے کے لیے قائم peaceful mind آرگنائزیشن کے بانی وچیف ایگزیگٹیو چوہدری محمد لطیف کی جانب سے پرمروز بنک سینٹر میں فیملی فن ڈے  کا اہتمام کیا جس میں ساؤتھ ایشین ثقافت کو اجاگر کیا گیا ۔مئیر ڈاکٹر زاھد چوہان اور کونسل لیڈر عروج شاہ کی خصوصی شرکت۔ ڈھول کی تھاپ پر استقبال۔ مئیر ڈاکٹر زاہد چوہان نے کہا کہ ساؤتھ ایشین کی خواتین کو برطانوی معاشرے میں مذید کردار ادا کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے میں امید کرتا ہوں خواتین معاشرے میں بھرپور کلیدی کردار ادا کریں گی۔ بانی اور چیف ایگزیگٹیو چوہدری لطیف نے مئیر اور کونسل لیڈر عروج شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا مقصد کمیونٹی کی خدمت کرنا اور انہیں بہترین سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔ ڈائریکٹر سکینہ حسین نے کہا کہ آرگنائزیشن کے قیام کا مقصد کمیونٹی کی جسمانی و ذہنی طور پر صحت مند رکھنے کے ساتھ موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ساؤتھ ایشین ثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساؤتھ ایشین خواتین کو معاشرے کا طاقتور ستون بنانا ہے۔ ڈائریکٹر طاہرہ لبنی خان نے بھی آرگنائزیشن کو ساؤتھ ایشین خواتین و ثقافت کے لیے مثبت و مفید قرار دیا ۔ اولڈہم کونسل لیڈر عروج شاہ نے تنظیم کی خواتین کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو معاشرے میں مذید کردار ادا کرنے کے لیے تمام شعبہ ہائے زندگی میں آگے بڑھنا چاہیے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں