بر طانیہ کے مشہور کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اجمل نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنے گھر چیشائر میں ایک پروقار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے مشہور اینکر سینئر صحافی سہیل وڑائچ ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان اعوان اور کرنل فتح علی خان کے علاوہ پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ -اور دوسروں نے شرکت کی
عارف چودھری
بر طانیہ کے مشہور کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اجمل نے یوم آزادی پاکستان کی مناسبت سے اپنے گھر چیشائر میں ایک پروقار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں پاکستان سے آئے ہوئے مشہور اینکر سینئر صحافی سہیل وڑائچ ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان اعوان اور کرنل فتح علی خان کے علاوہ پاکستان کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ -مسرت گروپ کے چئیرمین چودھری مسرت صنم گروپ کے چیف ایگزیگٹیو حاجی عبدالغفار – سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن کونسلر شوکت علی -کاروباری شخصیات چودھری غلام حیدر چودھری طارق -ارباب اعظم خان -چودھری سعید-ڈاکٹر حامد مشرقی -چودھری طاہر -چودھری مظہر -ڈاکٹر فران ناصر- پروڈیوسر جیو نیوز بلال رزاق اور کمیونٹی کے دوسروں لوگوں نے شرکت کی ڈاکٹر محمد اجمل اور انکی اہلیہ نے دیسی اور انگلش ڈشوں سے مہمانوں کی تواضع کی اس موقع پر سینئر اینکر اور صحافی سہیل وڑائچ کا کہنا تھا کہ مجھے دیکھ کر بہت خوشی ھوئ کہ ڈاکٹر اجمل نے یوم آزادی کی تقریب کا اہتمام گھر میں کیا جس میں کمیونیٹی کی بھر پور شرکت دیکھ کر اوورسیز کا پاکستان سے پیار اور محبت کا اندازہ ھویا پاکستان میں یوم آزادی کی سرکاری تقریبات ھی ھوتی ہیں -پاکستان کے ایڈیشنل اٹارنی جنرل محمد جاوید اعوان نے آج کی تقریب یادگار ھے ڈاکٹر اجمل نے دیار غیر میں پیار کا گلدستہ سجایا ھوا ھے مجھے آج یہاں پاکستان ھی لگ رھا ھے -پاکستان سے آئے ہوئے کرنل فتح علی خان کا کہنا تھا پاکستان ھی ھماری شناخت ھے پاکستان ھی ھمارا سب کچھ ھے ھم سب کو مل کر پاکستانی ڈے منانا چاہئے ڈاکٹر حامد خان مشرقی اور حاجی عبدالغفار چودھری غلام نبی نے کہا کہ دیار غیر میں یومُ پاکستان منانے کا مقصد یہ ھے کہ ھماری بچوں کو پتہ چلے کہ پاکستان کتنی قربانیوں کے بعد بنا اور بیرون ملک پاکستانیوں کو مل کر جشن منانا چاہئے چودھری ہارون اختر کھٹانہ چودھری طارق چودھری مظہر نے آج کے یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرانے پر ڈاکٹر اجمل کو خراج ٹحسین پیش کیا اور کہا آج کے جشن پر اپنے ملک کی ترقی کے لئے بھی دعا کرتے ہیں ھم بیرون ملک رہ کر بھی ھمارا دل پاکستان میں بستا ھے پاکستان کی نوجوان ڈاکٹرز ڈاکٹر ڈاکٹر عاتقہ اعوان اور ڈاکٹر انیقہ نے کہا کہ ھم دنیا میں کہیں بھی ھوں لیکن ھمیشہ وطن کی یاد ستاتی ھے ھم سب کی پہچان پاکستان ھے ھم زندہ قوم ہیں پاکستان زندہ باد آخر میں تقریب کے دلہا اور میزبان کنسلٹنٹ ڈاکٹر محمد اجمل نے تمامُ مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ میرا ہر سال یوم پاکستان کی تقریب منعقد کرنے کا مقصد تمامُ کمیونٹی کو ایک پرچم تلے اکٹھا کر نا ھے پاکستان ھمارا فخر ھے ھماری شان ھے پاکستان انشااللہ جلد ترقی کی جانب گامزن ھو گا میں ایک بھر پھر پاکستان سے آئے ھوئے مہمانوں اور یوکے کی کاروباری شخصیات کا میری دعوت پر آنے پر مشکور ھوں
