عرفان احمد نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا ج

Spread the love

کاروباری شخصیت اور نیو لاھور ی گرل توا مانچسٹر کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں ممبر پارلیمنٹ -مئیرز -کونسلرز۔ کاروباری مزہہبی شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی بھرپور شرکت کی


رپورٹ عارف چودھری
کاروباری شخصیت اور نیو لاھور ی گرل اینڈ توا مانچسٹر کے چیف ایگزیگٹیو عرفان احمد نے پاکستان کے یوم آزادی پر پاکستانی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کی شرکت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے پروگرام کا آغاز ڈاکٹر یونس پرواز کی تلاوت قرآن پاک سے ھوا -کیک بھی کاٹا گیا قومی ترانے کے ساتھ مختلف گلوکاروں جن میں جوگا سنگھ -عمران علی -افتخار ڈار -حسن جاوید -عبداللہ شاھد نے ملی نغمے سنا کر لوگوں میں جوش وخروش میں مزید اضافہ کر دیا کمیونٹی میں نمایاں خدمات ادا کرنے والے کمیونٹی لیڈر اور صحافیوں کو خصوصی شیلڈز بھی دی گئیں شرکت کرنے والوں میں پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں تعنیات قونصل جنرل طارق وزیر کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر ممبر ز برطانوی پارلیمنٹ -افضل خان -اینڈریو گوئن -لارڈ مئیر مانچسٹر یاسمین ڈار ٹیم سائڈ کونسل کی مئیر تفہیم شریف لارڈ واجد خان – چودھری مہتاب چیف ایگزیگٹیو سیکورٹی کمپنی – چودھری مسرت -پاکستاُنی کمیونٹی سینٹر مانچسٹر کے چئیرمین چودھری ہارون افضل کھٹانہ – سیاسی کاروباری شخصیت – اقبال صدیقی -چودھری افتخار -چاچا کرکٹ -چیف ایگزیگٹیو کریم گروپ چودھری عبدالکریم – ڈاکٹر لیاقت ملک -سالیسٹر مقبول ملک – کمیونٹی لیڈر رضیہ چودھری -ممتاز شاعرہ نغمانہ کنول -کونسلرز۔ کاروباری مزہہبی شخصیتوں کے علاوہ کمیونٹی کی بھرپور شرکت کے ریکارڈ ٹوٹ گئے اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ اس وقت پوری دنیا میں موجود پاکستانیوں اور کشمیریوں کو تمام تر سیاسی اختلافات کو بھلا کر پاکستان کی سالمیت اور بقا کے لئے اکٹھے ھو کر کا م کرنے کی ضرورت ھے اور بالخصوص افواج پاکستان جو وطن عزیز کی شان ھے جو ہماری سرحدوں کی محافظ ھے ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ھونے کی ضرورت ھے شرکاء کا مزید کہنا تھا کہ اس موقع پر ہمیں مقبوضہ کشمیر کے مظلوم و محکوم کشمیریوں کی آزادی کے لئے بھی اپنا کردار ادا کرنا ھو گا کمیونٹی لیڈر اور کاروباری شخصیت عرفان احمد مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے آج کمیونٹی کی اتنی بڑی تعداد کو ایک جگہ اکٹھا کیا بلکہ ہال کے باہر بھی لوگ موجود ہیں ایسے محب وطن کو ھم خراج تحسین پیش کرتے ہیں پروگرام کے میزبان عرفان احمد نے ہال میں موجود تمام کمیونٹی کا شکریہ ادا کیا کہ وہ شارٹ نوٹس پر یہاں تشریف لائے آخر میں مہمانوں کی تواضع نیو لاھوری گرل اینڈ توا کے کھانوں سے کی گئ پروگرام کی نظامت کے فرائض فلمسٹار زارا اکبر -عاطف ریاض چودھری -عدیل چودھری نے مشترکہ طور احسن طریقے سے انجام دئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں