لندن عارف چودھری
کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش مصطفائیہ شریف کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصے نے مانچسٹر کے مقامی سینٹر میں HEARTBEAT Wellness اور زہنی اور جسمانی صحت بارے آگاہی ورکشاپ کا اہتمام کیا -جس میں سینئر ڈاکٹر اور بیکن میڈیکل سروسز کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر طارق چوہان اور کنسلٹنٹ فزیشن ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ نے خصوصی شرکت کی -اس موقع پر سینئر ڈاکٹر چیف ایگزیکٹو بیکن فاؤنڈیشن ڈاکٹر طارق چوہان کا کہنا تھا کہ مصطفائیہ شریف آرگنائزیشن کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصے ایسی ورکشاپوں کا انعقاد کر کے کمیونٹی کی بہت خدمت کر رھی ھے ایسے ھی آج دل اور مینٹل ہیلتھ کے متعلق ورکشاپ کر کے کمیونٹی بہت اچھا اقدام کیا -ڈاکٹر طارق چوہان نے ہارٹ اٹیک سے بچاؤ بارے آگہائ پر لیکچر اور ٹپس دیں اور کہا کہ آپ خود پرہیز اور ورزش سے اپنے آپ کو بہتر رکھ سکتے ہیں -انہوں نے ہال میں موجود کمیونٹی کو انکے سوالوں کے جوابات بھی دئیے -کنسلٹنٹ ڈاکٹر طاہر بشیر بیگ کا کہنا تھا کہ ایشیائ خواتین اور مردوں کو زہنی و جسمانی صحت بارے آگاہی دینا ضروری ہے -تاکہ وہ کمیونٹی میں جا کر دوسرے لوگوں کو بھی اس سے نبٹنے بارے آگاہی دے سکیں اس ورکشاپ سے ہال میں موجود لوگوں نے سراہا – بیکن میڈکل گروپ کے آفیسر جبران خلیل اور کمیونٹی راہنما شہزاد کا کہنا تھا کہ آج کی ورکشاپ کا مقصد کمیونٹی کو صحت کے متعلق مکمل آگاہی دینا تھا – ڈاکٹر فیصے کو آج کی کامیاب ورکشاپ منعقد کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں – مصطفائیہ شریف کی رضاکار روبینہ نے کہا کہ کمیونٹی کی خدمت میں پیش پیش ارگنائزیشن کی روح رواں ڈاکٹر فیصے پر ہمیں فخر ہے – میزبان اور مصطفائیہ شریف کی چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر فیصے نے کہا کہ آج کی ورکشاپ کا مقصد ایشیائی کمیونٹی کو دل کے امراض اور زہنی امراض سے بچاؤ کے بارے آگہائ دینا تھا -اور ایشیائ خواتین کو گھروں سے باہر لاکر انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانا ہے -ورکشاپ میں موجود لوگوں کی جانب سے کئے گئے سوالات کا پیشہ ورانہ انداز سے تسلی بخش جواب دئیے گئے –
