پاکستان قونصلیٹ مانچسٹر میں یوم پاکستان کے موقع پر پرچم کشائی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی

Spread the love


مانچسٹر رپورٹ عارف چودھری :پاکستانی قونصلیٹ مانچسٹر میں یوم پاکستان کے دن ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ ممبر برطانوی پارلیمنٹ راجہ افضل خا ن -ممبر پارلیمنٹ شیڈو وزیر اینڈریو گوئین -ڈپٹی لیڈر سٹی کونسل کونسلر لطف الرحمن -سابق لارڈ مئیر مانچسٹر کونسلر نعیم الحسن – کونسلر عابد چوہان – سمائل ایڈ کے چیف ایگزیکٹو شہباز سرور -فادر فلک شیر -کونسلر چودھری شہباز عارف -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری اختر -ہیڈ آف چانسری فرحت حیدر -کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین -پاسپورٹ آفیسر اسماء صدف اعوان -آفیسر پروین احسن -نادرا مینجر محمد رحمان بیگ -امجد اقبال – اکاؤٹینٹ رائے سعید احمد -اسسٹنٹ پرائیویٹ سیکرٹری عامر رضا – آفیسر عتیق الرحمن پیر زادہ -بنگشن -عبدالمجید -فواد اور نیو گرل توا کے چیف ایگزیکٹو محمد عرفان نے شرکت کی -نظامت کے فرائض ہیڈ آف چانسری فرحت حیدر نے احسن طریقے سے ادا کئے –

مانچسٹر میں پاکستانی قونصلیٹ میں تعینات قونصلر جنرل طارق وزیر نے پاکستان کا پرچم فضا میں بلند کیا – پرچم کشائ کرنے پر فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج اٹھا –
قونصلیٹ میں مختلف شعبوں میں تعینات آفیسرز نے تقریب کو کامیاب کرنے میں اہم کردار ادا کیا -اس موقع پر قونصلر جنرل طارق وزیر کا کہنا تھا کہ آج یوم تجدید کادن ہے -اس دن 1940 میں بر صغیر کے مسلمانوں نے متحد ھو کر اپنے لئے ایک علیحدہ وطن کا مطالبہ کیا -جس میں وہ اپنی زندگیاں اپنی اقدار اور روایات برابری اور آزادی سے گزار سکیں -کمرشل ٹریڈ سیکرٹری چودھری محمد اختر نے بی آج کے دن کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ آج کے دن ہم تحریک پاکستان کے کارکنوں کی قربانیوں اور جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں -ممبرز برطانوی پارلیمنٹ افضل خاں اور اینڈریو گوئین نے کہا آج کے دن کی مناسبت سے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کو دلی مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کو آج بھی بہت چیلنجز کا سامنا ہے دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانیوں کو چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لئے اپنا اپنا حصہ ڈالنا ہے -اس موقع پر اپنے کشمیری بہن بھائیوں اور فلسطین میں مظالم سہنے والوں کے لئے بھی آواز اٹھائ جائے -کمیونٹی ویلفیئر آتاشی مصباح نورین اور ہیڈ آف چانسری فرحت حیدر نے کہا کہ آج کے دن بر صغیر میں رہنے والے مسلمانوں نے قرار داد پیش کی تھی کہ مسلمانوں کے لئے ایک علیحدہ وطن بننا چاہئے جہاں وہ آزادی سے رہ سکے اسی قرار داد کی روشنی میں پاکستان وجود میں آیا -سابق لارڈ مئیر کونسلر نعیم الحسن اور کونسلر چودھری شہباز سرور نے کہا کہ آج پاکستانی ڈے پر تمام پاکستانیوں کو دلی مبارک ھو آج ہیاں دیکھ کر بہت دلی خوشی ہوئ کہ پاکستانی تارکین وطن اپنی فیملیوں کے ساتھ پاکستانی ڈے کو سیلیبریٹ کر رہے ہیں -ڈپٹی لیڈر مانچسٹر سٹی کونسل کونسلر لطف الرحمن اور فادر فلک شیر نے کہا کہ ھمیں آج پاکستانی ڈے کی مناسبت سے تقریب میں شرکت پر بہت خوشی ہے -ھم آج کے دن تمام پاکستانیوں کو مبارک باد دیتے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں