یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں گالا ڈنر کا اہتمام کیا

Spread the love


مانچسٹر عارف چودھری
پاکستان میں جائیداد کی خرید و فروخت میں نمایاں کردار ادا کرنے والے G STONES (جی سٹونز)انٹرنیشنل پراپرٹیز لند ن کے چیف ایگزیگٹیو شاھد حسین نے پاکستان رئیل اسٹیٹ میں نمایاں مقام رکھنے والے سمارٹ سٹی لاھور اور کیپٹیل سٹی کے روح رواں شہزاد ملک کی مشترکہ کاوشوں سے یورپین اسلامک سینٹر اولڈھم میں گالا ڈنر کا اہتمام کیا -جس میں پاکستان سے آئے ہوئے سمارٹ سٹی کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اور مینجمنٹ آفیسر بریگیڈیئر ڈاکٹر غلام رضا کی خصوصی شرکت -مقامی کاروباری اور کمیونٹی کی بھر پور شرکت کی – پروگرام کا آغاز اطہر عباس نے تلاوت قرآن پاک سے کیا -اس موقع پر سمارٹ سٹی کیپٹل سمارٹ سٹی کے ایگزیگٹیو ڈائریکٹر اور مینجمنٹ آفیسر بریگیڈیئر ڈاکٹر غلام رضا کا کہنا تھا کہ ھم آجکل اپنی ٹیم کے ساتھ یوکے میں ہیں ھمارا ایک مقصد ھمارے کلائنٹ کو انکے خریدے ہوئے پراجیکٹ کی پراگرس بتائیں اور دوسرا 2024 پراجیکٹ ھے ھم اپنے پراجیکٹ میں امریکہ کے طرز پر سٹم سسٹم کو متعارف کروایا جارھا ھے -جس میں ٹیچنگ ہسپتال -میڈیکل کلینکس -دماغی امراض ڈپریشن کے ڈاکٹر موجود ھونگے -جرمن اور چائنیز زبانیں بھی سکھائ جا رھی ہیں -سمارٹ سٹی اور کیپٹل سٹی کے روح رواں شہزاد ملک کا کہنا تھا کہ ھمارے پانچ ہزار سے زیادہ کلائنٹ ہیں ھم انہیں اپ ڈیٹ دیتے رہتے ہیں آج کا گالا ڈنر کا مقصد بھی یہی ہے ھم اب وہا انٹرنیشنل لیول کی میڈیکل سہولتیں بھی دے رہے ہیں -ھم اپنے پراجیکٹ مقررہ وقت پر ختم کرتے ہیں -سپورٹس کمپلیکس قائم کئے جا رہے ہیں -انٹرنیشنل ٹورازم کو بھی پرموٹ کر رہے ہیں -چیف ایگزیگٹیو جی سٹونز انٹر نیشنل پراپرٹیز شاھد حسین کا کہنا تھا کہ آج سمارٹ سٹی کا گالا ڈنر ہے انہوں نے اپنے پہلے پراجیکٹس کی پراگرس بتائ اور آنے والے پرا جیکٹس کے متعلق بریف کیا مانچسٹر میں آج کمیونٹی نے گالا ڈنر میں بھر پور شرکت کی ھم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں – اس وقت پاکستان میں سرمایہ کاری کرنی ھو تو اوورسیز پاکستانیوں کے پاس سنہری موقع ھے -سید عمر نے آج کے کامیاب گالا ڈنر میں شریک لوگوں کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان معاشی ترقی کی جانب گامزن ھے سرمایہ کاری کرنے کا بہت اچھا موقع ھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں